گھر بیٹھے بٹھائے کام کئے بغیر پیسے کمانے کے 5 آسان طریقے جن کے لئے آپ کو کسی کو دھوکہ نہیں دینا پڑے گا

گھر بیٹھے بٹھائے کام کئے بغیر پیسے کمانے کے 5 آسان طریقے جن کے لئے آپ کو کسی کو ...
گھر بیٹھے بٹھائے کام کئے بغیر پیسے کمانے کے 5 آسان طریقے جن کے لئے آپ کو کسی کو دھوکہ نہیں دینا پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ گھر بیٹھے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ ہی کے لیے ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار نے اپنی ایک رپورٹ میں پانچ ایسے طریقے بتائے ہیں جن کے ذریعے کوئی بھی کام کیے بغیر آپ پیسے کما سکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو کسی کو دھوکہ بھی نہیں دینا پڑے گا۔ یہ طریقے درج ذیل ہیں۔
اگر آپ کہیں جا رہے ہیں تو گھر کو بند کرنے کی بجائے اسے کرائے پر دے دیں اور اگر آپ گھر پر ہی ہیں تو اضافی جگہ میں کرایہ دار رکھ لیں۔ اس مقصد کے لیے آپ چند دن کے لیے اپنے شہر آنے والے سیاحوں کو بھی گھر کرایہ پر دے سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو کرائے کی مد میں بہت زیادہ آمدن ہو جائے گی۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی کار کو بل بورڈ میں تبدیل کر دیں۔ اس طرح مختلف کمپنیاں آپ کی کار پر اپنی مصنوعات کے اشتہارات لگائیں گی اور آپ کو اس سے آمدنی ہو گی۔ آپ نے دیکھ رکھا ہو گا کہ بسوں اور رکشوں وغیرہ پر اسی نوع کے اشتہارات چھپے ہوتے ہیں۔ اس طریقے سے آپ آسانی کے ساتھ کم از کم گاڑی کا خرچ تو نکال سکتے ہیں۔
گھر بیٹھے کمائی کرنے کا تیسرا طریقہ یہ ہے کہ اپنے گھر میں اجنبی لوگوں کے لیے ڈنر پارٹیوں کا اہتمام کریں اور اس کے بدلے میں ان سے رقم حاصل کریں۔ ایک تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ بہت سے لوگ اجنبی گھروں میں جمع ہونے اور کھانا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس سے انہیں نئے دوست بنانے کا موقع ملتا ہے۔ چنانچہ آپ بھی اپنے گھر میں ڈنر پارٹی کا اشتہار دے کر اس طریقے سے رقم کما سکتے ہیں۔
بہت سی ویب سائٹس ایسی ہیں جو آپ کی آراءکے بدلے آپ کو ادائیگی کرتی ہیں۔ ان میں ایک ویب سائٹ Slicethepie.comہے۔ آپ ایسی ویب سائٹس پر جائیں اور ان کے نئے البمز پر اپنی رائے دیں۔ اس طرح آپ کو گھر بیٹھے آمدنی ہو جایا کرے گی۔
پانچواں طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے گھر کو کسی فلم کے سیٹ میں تبدیل کر دیں۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا گھر غیر رسمی اور اعلیٰ قسم کا ہونا چاہیے۔ اگر آپ ایسے ہی اچھے گھر کے مالک ہیں تو اسے فلم کی شوٹنگ کے لیے کرائے پر دینا شروع کر دیں۔ یوں آپ کو خاطرخواہ رقم حاصل ہو جایا کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -