اگر ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں مشکل پیش آتی ہے تو فوراً یہ ایک کام کرلیں، سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد کو دلچسپ ترین مشورہ دے دیا
برمنگھم (نیوز ڈیسک) خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے لوگ طرح طرح کی ادویات اور ٹوٹکوں کا سہارا لیتے نظر آتے ہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ اگر آپ سیر و تفریح کا مشغلہ اختیار کر لیں تو کسی دوا یا ٹوٹکے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔
اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ ایکسپیڈیا کی طرف سے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کا ایک سروے کیا گیا۔ ان میں سے دس لاکھ سے زائد افراد نے سیر و تفریح کو اپنی ازدواجی صحت میں غیر معمولی اضافے کا سبب بتایا۔ ماہرین نے جب اس معاملے کی مزید تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ سیر و تفریح سے لطف اندوز ہونے والوں کے مزاج میں انتہائی مثبت تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔ ان کا جسم چاق و چوبند رہتا ہے جبکہ ذہن پرسکون اور مسرور رہتا ہے۔ ان میں ہارمون کارٹیسول کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں ذہنی دباﺅ اور منفی روئیے میں کمی آتی ہے، جبکہ ہارمون سیراٹونن میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے موڈ اچھا ہوجاتا ہے اور جذبات مچلنے لگتے ہیں۔ ان تمام عوامل کا مجموعی نتیجہ بہتر ازدواجی صحت کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
اگر کامیاب ازدواجی زندگی چاہتے ہیں تو صرف یہ ایک کام کرلیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیر و تفریح کا مشغلہ صرف ازدواجی صحت ہی نہیں بلکہ دیگر کئی فوائد کا حامل بھی ہے۔ یہ مشغلہ اختیار کرنے والوں کے وزن میں قدرتی طور پر کمی واقع ہوتی ہے، ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ خود کو نسبتاً جوان بھی محسوس کرتے ہیں۔