چین کا ’شادی بازار‘ جہاں۔۔۔

چین کا ’شادی بازار‘ جہاں۔۔۔
چین کا ’شادی بازار‘ جہاں۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی تہذیب و ثقافت کے متعلق پہلے بھی بہت دلچسپ خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، جن میں نئے چینی سال پر رنگا رنگ تقربیات پر مبنی انتہائی پروقار تہوارسے لے کر کتوں کا گوشت کھانے کی قیبح رسم تک کی خبریں شامل ہوتی ہیں۔ آج بھی ہم آپ کو چین کی تہذیب کے ایک ایسے پہلو سے متعارف کروانے جا رہے ہیں جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ چین کے مختلف شہروں میں ہر ہفتے اور اتوار کو پارکوں میں ایسی ’’شادی مارکیٹس‘‘لگتی ہیں جن میں لوگ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے رشتے تلاش کرتے ہیں۔ ان مارکیٹوں میں لوگ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے متعلق تفصیلات لکھ کر کاغذ ایک چھتری پر لٹکا دیتے ہیں اور چھتری پارک میں رکھ دی جاتی ہے، جہاں دوسرے والدین وہ کاغذ پڑھ کر اس رشتے کے اپنے بچے کے لیے موافق یا ناموافق ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
چھتریوں کے ساتھ لٹکتی ان تحریروں میں لڑکے اور لڑکیوں کے متعلق ان کی عمر، قد، جسامت، نوکری، آمدنی اورگھر کی ملکیت سمیت تمام معلومات لکھی ہوتی ہیں، حتیٰ کہ یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ لڑکے یا لڑکی کے پاس خود کی کار بھی ہے۔یہ مارکیٹیں شنگھائی سمیت چین کے کئی شہروں میں ہفتے اور اتوار کے روز دوپہر سے شام 5بجے تک لگتی ہیں۔شنگھائی میں یہ مارکیٹ پیپلز پارک میں لگائی جاتی ہے۔ یہاں باعث حیرت امر یہ ہے کہ عموماً والدین یہ سارا عمل اپنے بچوں کی مرضی کے خلاف کر رہے ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان مارکیٹوں کے کوئی خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آتے اور اکثر والدین ان مارکیٹوں کے ذریعے اپنے بچوں کی شادیاں کروانے میں ناکام رہتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -