ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقرر کردہ نئے امریکی وزیر دفاع کا پاک فوج سے انتہائی حیران کن تعلق سامنے آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقرر کردہ نئے امریکی وزیر دفاع کا پاک فوج سے انتہائی ...
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقرر کردہ نئے امریکی وزیر دفاع کا پاک فوج سے انتہائی حیران کن تعلق سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل جیمز میٹس کو نیا امریکی وزیردفاع مقرر کر دیا ہے جو پاک فوج کے ساتھ انتہائی حیران کن تعلق رکھتے ہیں۔ ویب سائٹ thewire.inکی رپورٹ کے مطابق جنرل جیمز میٹس کو باراک اومانے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ کسی بھی حالت میں روابط استوار رکھنے کے فرائض سونپ رکھے تھے اور پاکستانی فوجی قیادت کے امریکی دوروں پر بھی جنرل جیمز ہی ان کے قریب رہتے تھے۔ ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان سے رہائی اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کیے گئے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران بھی جنرل جیمز ہی پاکستانی فوجی قیادت سے رابطے میں رہے۔
رپورٹ کے مطابق جنرل جیمز 2010ء سے 2013ء تک امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ جنوری 2011ء میں جب سی آئی اے کے کنٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں دو نوجوانوں کو قتل کر دیا اور گرفتار ہو گیا تو اس کی رہائی کے معاملے پر پاکستان اور امریکہ میں بڑا سفارتی انخلاء پیدا ہو گیا تھا۔ واقعے کے 7ہفتے بعد مقتولین کے خاندانوں کو 20لاکھ ڈالر دیت کی رقم ادا کرکے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کروایا گیا۔ اس کے علاوہ ایبٹ آباد آپریشن کے معاملے پر بھی دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ آیا تھا۔ اس طرح کے انتہائی سرد سفارتی تعلقات کے دوران بھی جنرل جیمز پاک فوج کی قیادت سے مسلسل رابطے میں رہے۔دوسری طرف اپنے ان کا بھارت یا اس کی فوج کے ساتھ ایسا کوئی تعلق نہیں رہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -