حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دینے کے دوران ایسا کام کردیا جو آج تک کسی خاتون نے نہ کیا ہوگا، انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاکردیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پیشہ ورفوٹوگرافر یقینا حیران کن مناظر عکسبند کرتے رہتے ہیں مگر امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک خاتون فوٹوگرافر نے ایسی تصاویر بنا ڈالی ہیں جو کوئی مرد تو بنا ہی نہیں سکتا لیکن کسی خاتون نے بھی اس سے قبل نہیں بنائی ہوں گی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیزا رابن سن نامی اس خاتون فوٹوگرافر نے گزشتہ دنوں بچے کو جنم دیا ہے اور زچگی کے دوران وہ اپنے ہی بچے کی تصاویر بناتی رہی۔ زچگی کی تکلیف کے متعلق کہا جاتا ہے کہ موت کی تکلیف کے بعد دنیا میں سب سے بری تکلیف ہے مگر اس خاتون نے ایسی حالت میں بھی تصاویر بنا کر ایک انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
بچے پیدا کرنے کیلئے خواتین کو کس قسم کے مردوں کی تلاش ہوتی ہے؟ تحقیق میں ایسا انکشاف جس نے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے
رپورٹ کے مطابق جب لیزا کو دردزہ شروع ہوا تو وہ گھر پر موجود تھی۔ اس کا شوہر اسے ہسپتال لیجانے لگا تو اس نے بھاگ کر کیمرہ اور دیگر سامان بھی اٹھا لیا اور گاڑی میں بیٹھ گئی۔ ہسپتال میں اس نے صبح 3بجے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے جس کا نام اس نے انورا (Anora) رکھا ہے۔
لیزا کا کہنا ہے کہ ”میں نہیں جانتی تھی کہ آیا میں اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت تصاویر بنا سکوں گی یا نہیں لیکن میں نے خود کو ذہنی طور پر اس کام کے لیے تیار کر رکھا تھا۔ بہرحال میں اپنی اس خواہش میں بالآخر کامیاب ہو گئی۔“ لیزا کی اپنی بیٹی کی بنائی ہوئی تصاویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ صارفین ان تصاویر کو بہت زیادہ دیکھ رہے ہیں اور لیزا کے حوصلے اور اپنے کام سے لگن کی داد دے رہے ہیں۔