6 سالہ پاکستانی بچہ جس نے اتنی سی عمر میں بڑے بڑے پروفیسروں کو بھی مات دے دی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہا رہے گی نہ فخر کی

6 سالہ پاکستانی بچہ جس نے اتنی سی عمر میں بڑے بڑے پروفیسروں کو بھی مات دے دی، ...
6 سالہ پاکستانی بچہ جس نے اتنی سی عمر میں بڑے بڑے پروفیسروں کو بھی مات دے دی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہا رہے گی نہ فخر کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ”اگر مجھے موقع ملا تو میں ایسی پالیسی بناﺅں گا جس کے تحت ہر دماغ کو تعلیم اور ہر پیٹ کو خوراک ملے۔ مجھے امید ہے کہ ایسی پالیسی پاکستان میں لاگو کر دی جائے تو اس سے ہر فرد ظاہری و باطنی طورپر مطمئن اور پرسکون ہو جائے گا۔“ یہ الفاظ ہیں راولپنڈی کے اس ننھے پروفیسر کے جس کا نام زیدان حامد ہے۔چھ سال کی عمر میں بچے ازخود اپنا سکول کا ہوم ورک بمشکل کرپاتے ہیں مگر یہ 6سالہ بچہ اپنے سے کئی سال بڑے طلباءو طالبات کو کیمسٹری، فزکس اور بیالوجی جیسے مضامین کسی ماہر پروفیسر کی طرح پڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ مذہب و دیگر ہر نوع کے موضوعات پر بھی یہ سیرحاصل علم رکھتا ہے۔ویب سائٹ ٹائمز آف یوتھ نے زیدان حامد کا ایک انٹرویو کیا جس میں زیدان کا کہنا تھا کہ ”ہر بچے کی طرح میری تمام ذمہ داریاں بھی میرے خاندان پر ہی ہیں۔ میں نے جتنا بھی علم حاصل کیا ہے اس میں مجھے میرے والدین کی طرف سے بہت تعاون حاصل رہا۔ میرا گھر ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔ میرا گھر میری لیبارٹری بھی ہے، لائبریری بھی، سکول بھی، یونیورسٹی بھی اور کھیل کا میدان بھی۔“

وہ پاکستانی نوجوان جس سے مل کر فیس بک کے بانی بھی حیران ہوگئے، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے کیونکہ۔۔۔
زیدان کا مزید کہنا تھا کہ ”یہ سب اللہ بزرگ و برتر کا مجھ پر کرم ہے کہ میں اتنی چھوٹی عمر میں اس قابل ہوا ہوں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوںکہ میں نے لوگوں کو یہ سمجھانے کے مشن کا منتخب کیا کہ تعلیم حاصل کرنا کس قدر آسان ہے۔میں لوگوں کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ تعلیم انسانوں پر عقل و خرد کے کتنے دروازے کھول دیتی ہے۔ یہ تعلیم ہی ہے جو ہمیں حقیقی معنوں میں انسان بناتی ہے۔یہ میری قوت اختراع ہی ہے جس کی وجہ سے میں متجسس رہتا ہوں۔

میں دنیا کا کم عمر ترین لیکچرر ہوں اور مختلف موضوعات پر لیکچردیتا ہوں اور ہر موضوع پر تسلی بخش علم رکھتا ہوں۔میں پڑھ بھی رہا ہوں اور اپنی پڑھائی پر بھی اتنی ہی توجہ مرکوز رکھتا ہوں جتنی ایک طالب علم کو رکھنی چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ میں کچھ نیا کروں گا۔ میں شام کے اوقات میں گھر پر پڑھتا ہوں۔ میرے خیرخواہوں اور مداحوں کی طرف سے ملنے والی محبت میرا اصل اعزاز ہے۔ اللہ نے مجھے جس ذہانت سے نوازا ہے جب لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں تومجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -