دنیا کا شرمناک ترین لباس، اس خاتون کے یہ کپڑے کس غلیظ ترین چیز سے بنے ہیں؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

دنیا کا شرمناک ترین لباس، اس خاتون کے یہ کپڑے کس غلیظ ترین چیز سے بنے ہیں؟ جان ...
دنیا کا شرمناک ترین لباس، اس خاتون کے یہ کپڑے کس غلیظ ترین چیز سے بنے ہیں؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ہر ڈریس ڈیزائنر کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے تیار کردہ ملبوسات زیادہ سے زیادہ خوبصورت اور نفیس ہوں مگر برطانیہ کی ایک ڈریس ڈیزائنر پر دنیا کا غلیظ ترین لباس تیار کرنے کا جنون سوار ہوگیا اور اس نے اپنے اس شرمناک مقصد میں کامیابی بھی حاصل کرلی ہے۔

خوبرو اداکارہ پروڈکشن ہاﺅس کے نام پر ایسا شرمناک کاروبار چلاتی رہی کہ جان کر آپ کے بھی گال لال ہوجائیں گے
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق سارہ لوئی برائن نے چھ ماہ قبل انسانی جسم کے پوشیدہ حصوں کے بالوں سے لباس تیار کرنے کا عزم کیا۔ سارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جب اپنے اس عزم کا اظہار کیا تو انہیں بہت پذیرائی ملی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے جسم کے پوشیدہ حصوں کے بال کاٹ کر انہیں بھیجنا شروع کردئیے۔

سارہ کو گزشتہ چھ ماہ کے دوران دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے اپنے جسم کے بال بھیجے جنہیں وہ اپنے لباس کی تیاری کے لئے استعمال کرتی رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب چھ ماہ کی محنت کے بعد وہ اپنے مشن میں کامیاب ہوگئی ہیں اور انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر انسانی جسم کے بالوں سے تیار کردہ لباس کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں، جسے انہوں نے خود ہی پہن رکھا ہے۔ سارہ کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کا گھٹیا ترین لباس تیار کرنا چاہتی تھیں اور ان کا خیال ہے کہ انسانی جسم کے پوشیدہ حصوں کے بالوں سے زیادہ گھٹیا کوئی چیز نہیں ہوسکتی لہٰذا وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -