نوجوان لڑکی کھانے میں ایسی چیز کھانے لگی کہ چند ماہ میں ہی لاکھوں روپے کمالئے، کھا کھا کر اتنے پیسے کیسے بنائے؟ طریقہ جان کر آپ بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ پائیں گے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا گھومنے کا شوق سبھی کو ہوتا ہے کہ لیکن اس کے اخراجات برداشت کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ لوگ برسوں بچت کرتے ہیں، تب کہیں کسی ایک آدھ ملک کی سیاحت کر پاتے ہیں لیکن اس امریکی خاتون نے 8ماہ کی بچت میں کئی ممالک کی سیاحت کر ڈالی ہے لیکن اس نے رقم کی بچت کے لیے جو طریقہ اپنایا، آپ میں سے کوئی بھی نہیں اپنانا چاہے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 32سالہ امینڈا ہولڈن نامی یہ خاتون امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کی رہائشی ہے۔ اس نے پیسہ جمع کرنے کے لیے رقم کے عوض کھانا خریدنا ترک کر دیا اور اس کی بجائے لوگوں کی چھوڑی ہوئی بچی کھچی اشیاءاٹھا کر کھانے لگی۔اس کے علاوہ اس نے دیگر اشیاءکی شاپنگ بھی ترک کر دی۔
وہ لڑکی جسے عالمی مقابلہ حسن کیلئے منتخب کر لیا گیا مگر اس انتخاب کی وجہ کیا بنی؟ آپ بھی جانئے
8ماہ یہ کام کرکے اس نے 30ہزار ڈالر(تقریباً30لاکھ روپے) کی بچت کی۔ اتنی رقم جمع ہونے پر وہ نوکری چھوڑکر دنیا گھومنے کے قابل ہو گئی اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے سیاحت پر چلی گئی۔ وہ باقاعدگی سے Dumpster Dog Blogکے نام سے بلاگ لکھتی ہے جس میں اپنے تجربات مزاحیہ انداز میں تحریر کرتی ہے۔ اس کے ساتھی ورکرز اور دوستوں نے اسے ڈمپسٹر ڈاگ(کچرے سے اٹھا کر کھانے والا کتا)کا نام دیا تھا چنانچہ اس نے اسی نام سے بلاگ لکھنا شروع کر دیا۔امینڈا کا کہنا تھا کہ ”میں دفتر میں کام کرتی تھی جہاں دیگر ساتھی ملازمین کا بچا ہوا کھانا کھاتی تھی۔ دفتر کے باہر جب بھوک لگتی تو میں کچرے کے ڈبے سے کوئی چیز اٹھا لیتی۔ مجھے اس کام میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی۔ میں نے اپنے دوستوں اور اردگرد موجود لوگوں سے اس کے متعلق کھل کر بات کرتی تھی۔ میںنے اپنے بلاگ سے بھی اتنی آمدنی حاصل کی کہ جب تک لاطینی، وسطی و شمالی امریکہ کے ممالک کی سیاحت کرکے واپس امریکہ لوٹی تو میں نے اپنا کاروبار شروع کر لیا اور لڑکیوں کے لیے کوچنگ سنٹر بنا لیا۔“