نوبیاہتا میاں بیوی اپنی شادی کی تقریب سے فارغ ہوکر گھر پہنچے تو دوستوں نے ایسے تحفے کا انتظام کررکھا تھا کہ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، کیا تھا؟ دنیا میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ کسی کو شادی کا یہ تحفہ بھی دیا جاسکتا ہے

نوبیاہتا میاں بیوی اپنی شادی کی تقریب سے فارغ ہوکر گھر پہنچے تو دوستوں نے ...
نوبیاہتا میاں بیوی اپنی شادی کی تقریب سے فارغ ہوکر گھر پہنچے تو دوستوں نے ایسے تحفے کا انتظام کررکھا تھا کہ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، کیا تھا؟ دنیا میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ کسی کو شادی کا یہ تحفہ بھی دیا جاسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر لڑکے لڑکی کو اپنی شادی پر توقع ہوتی ہے کہ ان کے دوست انہیں اچھے اچھے تحائف دیں گے لیکن ہالینڈ میں ایک دولہا دلہن کو ان کے دوستوں نے ایسا خوفناک تحفہ دے ڈالا کہ بیچاروں کو شادی کی رات ہی گھر سے باہر گزارنی پڑ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے شہر نیڈر ہیمرٹ میں رینے اور مارسیلے وین ڈی ورکین نامی دولہا دلہن کی شادی ہوئی۔ جب وہ شادی کے بعد گھر واپس لوٹے تو یہ دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ ان کا گھر کسی چڑیا گھر کا منظرپیش کر رہا تھا۔ گھر کے اندر اور لان میں درجنوں مرغیاں اور خرگوش پھر رہے تھے۔ ہر کمرہ کاٹھ کباڑ اور سوگھی گھاس کی گانٹھوں سے بھرا ہوا تھا۔ کمروں میں پلاسٹک کے ٹب رکھے تھے جن میں مچھلیاں تیر رہی تھیں۔

16سال کی شادی کے بعد بیوہ خاتون نے کتے سے شادی کا فیصلہ کرلیا، لیکن پہلا شوہر کون تھا؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے
رپورٹ کے مطابق ان کے گھر کا یہ حشر ان کے دوستوں نے شادی کے تحفے کے طور پر کیا تھا۔ اب اس حالت میں گھر میں رات گزارنا ممکن نہیں تھا چنانچہ انہیں باہر جائے امان ڈھونڈنی پڑی۔ اگلے روز ان کے دوست ان کے گھر آئے اور ان کے ساتھ مل کر پورے گھر کی صفائی کی۔ رینے اور مارسیلے کا کہنا تھا کہ ”یہ عملی مذاق اگرچہ بہت سنگین تھا لیکن ہم نے اس کے مزاحیہ پہلو کو مدنظر رکھا۔ جب کبھی ہمارے ان دوستوں کی شادی ہو گی تو یقینا ہم اس سے بڑھ کر انہیں کوئی تحفہ دیں گے۔ اگلے روز جب سب دوستوں نے واپس آ کر گھر صاف کرنے میں مدد دی تو یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن بن گیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -