لمحوں کی لغزش، منٹوں کا لطف، دبئی میں 2 شادی شدہ خواتین نے غیر ملکی کو لمبے جھگڑے میں پھنسا دیا

لمحوں کی لغزش، منٹوں کا لطف، دبئی میں 2 شادی شدہ خواتین نے غیر ملکی کو لمبے ...
لمحوں کی لغزش، منٹوں کا لطف، دبئی میں 2 شادی شدہ خواتین نے غیر ملکی کو لمبے جھگڑے میں پھنسا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) جسمانی لطف کے شوقین ایک بھارتی شخص کو دو اماراتی خواتین نے ایسا سبق سکھایا کہ یہ شخص ساری عمر کے لئے دوبارہ ایسی غلطی سے تائب ہوگیا۔
دبئی کریمنل کورٹ میں پیش کئے گئے کیس کے مطابق 44 سالہ بھارتی شخص اپنے ایک دوست کے ساتھ عجمان کے ایک ہوٹل گیا جہاں اسکی ملاقات ایک نوجوان خاتون سے ہوئی۔ اس شخص نے خاتون کے ساتھ وقت گزارا لیکن اس کے بعد خاتون نے رونا چلانا شروع کردیا اور کہا کہ اسے 10 لاکھ درہم دئیے جائیں ورنہ وہ پولیس کو شکایت کردے گی۔ مالدار بھارتی شخص نے عزت بچانے کے لئے خاتون کی منت سماجت کی اور بالآخر اسے چیک کے ذریعے پانچ لاکھ درہم کی ادائیگی کردی۔ بھاری رقم کی ادائیگی کے باوجود اس کی جان نہ چھوٹی اور خاتون نے اپنی ایک دوست کے ساتھ ملکر بلیک میلنگ جاری رکھی جس کے نتیجے میں اسے مزید پانچ لاکھ درہم ادا کرنے پڑگئے۔

مزید پڑھیں: زندگی بھر تنازعات میں گھرے رہنے والے شعیب اخترکے بارے میں وہ باتیں جوآپ کو معلوم نہیں
 اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے خواتین میں سے ایک کے علاج کے لئے 48ہزار درہم کی ادائیگی بھی کی۔ جب اس کے باوجود بلیک میلنگ ختم نہ ہوئی تو بالآخر یہ خود ہی پولیس کے پاس پہنچ گیا اور اس کی شکایت پر دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ خواتین کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -