Qmobile کے خلاف پیمرا کے پاس شکایات کا انبار، شہریوں میں غم و غصہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون بنانے والی کمپنی QMobile کی طرف سے حال ہی میں اس کے نئے سمارٹ فون Z7 کا اشتہار قومی ٹی وی چینلز پر پیش کیا گیا ہے لیکن اس اشتہار میں استعمال کی گئی شرمناک زبان نے پاکستانی شہریوں کو سخت مشتعل کردیا ہے اور پیمرا کے پاس کمپنی کے خلاف شکایات کا انبار لگ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لمحوں کی لغزش، منٹوں کا لطف، دبئی میں 2 شادی شدہ خواتین نے غیر ملکی کو لمبے جھگڑے میں پھنسا دیا
شکایات میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مارکیٹ کے لئے تیار کئے گئے اشتہار کو اُچک کر پاکستان میں چلا دیا گیا ہے اور اس بات کا ذرا بھی خیال نہیں رکھا گیا کہ بھارت اور پاکستان کی تہذیب اور اخلاقی اقدار میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اشتہار میں فحش اور جنسی زبان استعمال کرکے ان کے قومی اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اشتہار کو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنا ممکن نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے یہ ہر چینل پر چلایا جارہا ہے۔ شہریوں نے فوری طور پر اشتہار کو بند کرنے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔