اگر آپ بھی اپنا ہنی مون دوسروں کے پیسوں سے بالکل مفت میں منانا چاہتے ہیں تو اس آسان طریقے پر عمل کریں

اگر آپ بھی اپنا ہنی مون دوسروں کے پیسوں سے بالکل مفت میں منانا چاہتے ہیں تو اس ...
اگر آپ بھی اپنا ہنی مون دوسروں کے پیسوں سے بالکل مفت میں منانا چاہتے ہیں تو اس آسان طریقے پر عمل کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) نو بیاہتا جوڑوں کے لئے ہنی مون زندگی کا خوبصورت ترین وقت ہوتا ہے، اور اگر اس کا انتظام بغیر کسی خرچ کے ہی ہو جائے تو اس سے زیادہ مزے کی بات کیا ہو سکتی ہے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں یہ بظاہر ناممکن کام بھی ممکن ہوچکا ہے، اور ایسی کئی ویب سائٹیں سامنے آچکی ہیں کہ جو نئے نویلے جوڑوں کے ہنی مون کے اخراجات کا بندوبست کرتی ہیں۔
ایک ایسی ہی ویب سائٹ Gofundme.comہے، جسے عموماً فلاحی مقاصد کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر ہنی مون کے لئے فنڈ جمع کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ عموماً اس فنڈ میں وہ افراد چندہ بھیجیں گے جنہیں آپ کی طرف سے لنک بھیجا جائے گا، لیکن چونکہ اس ویب سائٹ کے صارفین کروڑوں کی تعداد میں دنیا بھر میں موجود ہیں لہٰذا اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ بہت سے ایسے اجنبی بھی آپ کو فنڈ فراہم کریں گے کہ جن سے آپ کا کبھی کوئی واسطہ نہیں رہا۔
ایک اور ویب سائٹ Honeyfund.com خصوصاً ہنی مون کے فنڈز جمع کرنے والے جوڑوں کے لئے متعارف کروائی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر رجسٹری کے نام سے اکاﺅنٹ بنایا جاتا ہے جس کے ذریعے مہمانوں اور دیگر افراد کو فنڈ کے مصارف کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے ۔
اس ضمن میں تیسری مشہور ویب سائٹ Honeymoonwishes.comہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے فنڈز براہ راست ان اداروں اور کمپنیوں کو بھیجے جاتے ہیں کہ جن کی خدمات آپ ہنی مون کے دوران استعمال کریں گے۔ اس ویب سائٹ کے ساتھ متعدد ائیرلائنوں اور ہوٹل انڈسٹری کے بھی رابطے ہیں اور وہ بھی ہنی مون کے لئے فنڈز جمع کرنے والے جوڑوں کی مدد کے لئے اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -