بھارت میں درندگی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، باپ نے اپنی ہی بیٹی کو حاملہ کردیا، اس پر پنچایت نے ایسا فیصلہ دیا کہ انسانیت بھی شرماگئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے ایک گاﺅں میں پنچایت نے اپنے ہی باپ کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی 14سالہ لڑکی کو بھی اس کے ملزم باپ کے ساتھ سرعام کوڑے مارنے کی سزا سنا دی ہے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارہ(Satara)کے گاﺅں گوپال میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق بدبخت باپ 4ماہ تک اپنی بیٹی کو ہی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی۔جب اس واقعے کا دیہاتیوں کو علم ہوا تو انہوں نے پنچایت بلا لی۔
مزید جانئے: دوران پرواز گہری نیند میں سوئی بیگم کے ساتھ شوہر کی ایسی حرکت کہ مسافروں کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی مسکرانے پر مجبور ہو جائیں گے
پنجایت نے باپ کے ساتھ ساتھ لڑکی کو بھی 10کوڑے مارنے کا حکم دے دیا۔ سرپنچوں کا کہنا تھا کہ ”جب باپ نے زیادتی کی کوشش کی تھی تو لڑکی کومزاحمت کرنی چاہیے تھی، جو اس نے نہیں کی، لہٰذا اس پر اسے بھی سزا ملنی چاہیے۔“پنچایت کی طرف سے یہ فیصلہ آنے پر اس علاقے کے ایک ہیومن رائٹس ورکر سچن بشے (Sachin Bishe) نے پولیس کو اطلاع دے دی اور مطالبہ کیا کہ ”لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے اس کے باپ کے ساتھ ساتھ پنچایت کے اراکین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔