جاپان کا یہ ہوٹل خواتین کو کیا خصوصی پیشکش کر رہا ہے؟جان کر آپ چکرا جائیں گے

جاپان کا یہ ہوٹل خواتین کو کیا خصوصی پیشکش کر رہا ہے؟جان کر آپ چکرا جائیں گے
جاپان کا یہ ہوٹل خواتین کو کیا خصوصی پیشکش کر رہا ہے؟جان کر آپ چکرا جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی دکھ یا صدمے کی حالت میں رونا تو کسی کو بھی آ سکتا ہے لیکن عموماً رونے دھونے کا کام ہمیشہ خواتین سے منسوب کیا جاتاہے۔ پنجابی کے ایک محاورے کا اردو میں ترجمہ کریں تو اس طرح ہو گا کہ ”خواتین کے آنسو تو ان کی پلکوں پر موجود ہوتے ہیں۔ “یعنی ادھر رونے کا ”ارادہ “ کیا اور ادھر آنسوﺅں کی لڑی آنکھوں سے چھلک پڑی۔ خواتین کی اس فطری کمزوری کی وجہ سے ہمیشہ ان کو طعنے سننے کو ملتے ہیں۔

ٹوکیو میں ایک ہوٹل نے خواتین کو ان طعنوں سے بچنے کا اہتمام کر لیا ہے۔ مٹسوئی گارڈن یوٹسویا نامی ہوٹل نے عورتوں کے رونے کے لیے خصوصی کمرے بنائے ہیں جن میں ان کو لگژری ٹشوز اور دیگر سامان میسر ہوگا اور وہ تنہائی میں اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر سکیں گی۔ ہوٹل کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمرے صرف عورتوں کو کرائے پر دیئے جائیں گے۔ اس میں رونے کے ”ضرورت مند“ مردوں کے متعلق کسی پیشکش کا ذکر نہیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو لگژری ٹشوز دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے آنسو نرمی سے پونچھ سکیں اور آنکھوں کی سوجن سے محفوظ رہیں، اس کے علاوہ انہیں میک اپ ریموور اور سٹیم آئی ماسک بھی فراہم کیا جائے گا۔ہوٹل خواتین کو یہ تمام سہولیات عوض 10ہزار جاپانی ین یعنی 83امریکی ڈالرزفی رات کرایہ وصول کرے گا۔ واضح رہے کہ جاپان کے ہوٹل اپنے انوکھے سٹائل اور اس قسم کی عجیب و غریب آفرز دینے میں خاصے مشہور ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -