ایپل کو بڑا جھٹکا، ایک اور کمپنی کو ’آئی فون‘ کا نام استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

ایپل کو بڑا جھٹکا، ایک اور کمپنی کو ’آئی فون‘ کا نام استعمال کرنے کی اجازت ...
ایپل کو بڑا جھٹکا، ایک اور کمپنی کو ’آئی فون‘ کا نام استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو چین میں ایک بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ ”آئی فون“ کا نام دنیا بھر میں ایپل کی پہچان بن چکا ہے لیکن چین میں چمڑے کی مصنوعات بنانے والی ایک کمپنی نے بھی یہ نام استعمال کرنے کی اجازت حاصل کر لی ہے۔
نیوز سائٹ qz.comکے مطابق چینی کمپنی شنتونگ تیاندی نے 2007ءمیں IPHONE کا نام اپنی مصنوعات کے لئے رجسٹرڈ کروایا۔ پانچ سال بعد جب ایپل نے چین میں اپنی ٹیکنالوجی مصنوعات متعارف کروائیں تو شنتونگ کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا اور آئی فون کا نام اپنے لئے مخصوص کرنے کی درخواست کردی۔

پاکستانیوں کیلئے بہترین ایجاد، چھوٹا سا ائیر کنڈیشنر جو آپ کی گرمیاں آسان بناسکتا ہے
پہلے ایک ماتحت عدالت نے ایپل کی درخواست رد کی اور اب بیجنگ کی میونسپل ہائی پیپلز عدالت نے بھی ایپل کی درخواست کو رد کرتے ہوئے شنتونگ تیاندی کمپنی کو آئی فون کا برانڈ نیم استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اب چین میں ایک طرف ایپل اپنی مصنوعات کو آئی فون کے نام سے بیچے گی تو دوسری طرف شنتونگ کمپنی اپنے پرس، بٹوے اور موبائل فون و پاسپورٹ کے کو بھی اسی نام سے بیچ سکے گی۔
واضح رہے کہ ایپل اس سے پہلے 2012ءمیں بھی ایک چینی کمپنی کے ساتھ اسی مسئلے پر قانونی جنگ لڑ چکی ہے۔ اس مقدمے میں عدالت نے ایپل کو حکم دیا تھا کہ آئی پیڈ کے نام پر جاری جھگڑا ختم کرنے کے لئے شین زین ٹیک کمپنی کو 6 کروڑ ڈالر (تقریباً 6 ارب پاکستانی روپے) ادا کئے جائیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -