30 سال پہلے ڈاکٹر نے بچے کی جان بچائی اور پھر کیا ہوا؟ حیرت انگیز کہانی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 30سال قبل ایک ڈاکٹر نے ایک بچے کی جان بچائی تھی اور تیس سال بعد جب وہ بچہ بڑا ہو کر طبی معاون (Paramedic) بن چکا تھا، اس نے اسی ڈاکٹر کی جان بچا کر بدلہ چکا دیا۔ کے ٹی ایل اے نیوز نے ان دونوں افراد کی کہانی بیان کی ہے جنہوں نے دو مختلف طریقوں سے ایک دوسرے کی جان بچائی۔
نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
ریسکیو ورکر اور طبی معاون مسٹر تورکے(Torkey) جب پیدا ہوا تو اس کا وزن صرف1.5کلوگرام تھا۔ اس کے بچنے کے چانس صرف 50فیصد تھے۔ ایسے میں ڈاکٹر شینن نے دن رات لگن سے اس کا علاج کیا اور اسے زندگی دی تھی۔ اس کے 30سال بعد گزشتہ دنوں ڈاکٹر شینن اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ ان کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ اس میں پھنس گئے۔ پاس موجود لوگوں نے ریسکیو ورکرز کو فون کیا اور جو شخص وہاں پہنچا وہ تورکے تھا جسے ڈاکٹر شینن نے 30سال قبل بچایا تھا۔
2020ءمیں لوگ کیا شرمناک حرکتیں کریں گے؟ ماہرین نے بتا دیا
تورکے ڈاکٹر شینن کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال لے گیا اور وہاں جب وہ اس کی مرہم پٹی کر رہا تھا تو اسے یاد آیا کہ وہ جس شخص کو جلتی گاڑی سے نکال کر لایا ہے اور اس کا علاج کر رہا ہے، یہ وہی ڈاکٹر ہے جس نے اس کی جان بچائی تھی۔