سونے میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے؟ ماہر نے بتا دیا

سونے میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے؟ ماہر نے بتا دیا
سونے میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے؟ ماہر نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) سونا صرف بناﺅ سنگھار کیلئے ہی پسندیدہ ترین دھات نہیں ہے بلکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ مشہور جریدے Time میں لکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے ماہر مائیکل سیوی بناتے ہیں کہ سونے میں سرمایہ کاری ایک طویل المدتی منصوبہ ہے لہٰذا جب بھی اس قیمتی دھات میں سرمایہ کاری کا ارادہ ہو تو لمبے عرصے کیلئے اسے اپنے پاس رکھنے کیلئے تیار رہے ہیں۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
وہ بتاتے ہیں کہ سونا صرف اس وقت خریدیں جب اس کی قیمت انتہائی کم ہو اور بیچنے کیلئے قیمت بہت اوپر جانے کا انتظار کریں، چاہے اس میں کچھ سال ہی لگ جائیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ سونا کئی سال کیلئے نہیں رکھ سکتے تو سرمایہ کاری آپ کو فائدہ نہیں دے گی۔ مائیکل ایک اور اہم مشورہ دیتے ہیں کہ سونے کے سکے یا اسے کسی اور مادی صورت میں رکھنے کی بجائے سونے کی کان کنی کرنے والی کمپنیوں کے حصص خریدیں۔ ان کی خرید و فروخت بہت آسان ہے اور یہ افراط زر سے بھی بہت زیادہ متاثر نہیں ہوتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -