’لوگوں نے ہمیں پاکستان میں دہشتگردوں سے بچنے کا کہا تھا، لیکن یہاں آتے ہی ہمارا سامنا ایسے ’دہشت گرد‘ سے ہوگیا جس نے ہمیں۔۔۔‘ پاکستان آنے والے مغربی لڑکا لڑکی نے پاکستان کے بارے میں ایسی بات بتادی کہ سن کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

’لوگوں نے ہمیں پاکستان میں دہشتگردوں سے بچنے کا کہا تھا، لیکن یہاں آتے ہی ...
’لوگوں نے ہمیں پاکستان میں دہشتگردوں سے بچنے کا کہا تھا، لیکن یہاں آتے ہی ہمارا سامنا ایسے ’دہشت گرد‘ سے ہوگیا جس نے ہمیں۔۔۔‘ پاکستان آنے والے مغربی لڑکا لڑکی نے پاکستان کے بارے میں ایسی بات بتادی کہ سن کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایلکس اور سباسچین ایک نوجوان امریکی جوڑا ہیں جن کی پہلی ملاقات تھائی لینڈ میں سیر کے دوران ہوئی اور انہوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں کو سیر و سیاحت کا شوق تھا لہٰذا وہ یورپ اور ایشیا کے سفر پر اکٹھے روانہ ہوئے ،اور اس سفر کے دوران پاکستان بھی آئے۔ اس نوجوان جوڑے کو بھی پاکستان کے بارے میں وہی باتیں بتائی گئیں جو مغربی میڈیا میں پاکستان کے دشمنوں نے بہت مشہور کر رکھی ہیں، یعنی پاکستان جائیں تو دہشت گردوں سے بچ کر رہیں، مگر جب یہ پاکستان آئے تو ایک ایسی ’دہشت گردی‘ سے واسطہ پڑ گیا کہ جس کی مٹھاس انہیں زندگی بھر نہیں بھولے گی۔

’میں پاکستانی مردوں سے ملی تو مجھے احساس ہوا کہ یہ تو دراصل خود۔۔۔‘ پاکستان آئی فرانسیسی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر تمام پاکستانی مَردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں
ویب سائٹ مینگو باز کی رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان جوڑا اپنے سفر پاکستان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتا ہے ”ہم، ایلکس اور سباسچین ہیں، ایک امریکی لڑکی اور ولندیزی لڑکا، جن کی ملاقات تھائی لینڈ میں ہوئی۔ہم نے اپنا سب کچھ بیچا، ملازمتیں چھوڑیں اور دنیا کے سفر پر روانہ ہوئے۔ ہم اپنے سفر کے دوران پاکستان بھی گئے، لیکن یہ ایسا ملک ہے جو ہر موڑ پر آپ کو حیران کردیتا ہے۔ آپ یہاں آئیں تو بس اپنے تمام خوف بھول جائیں اور خود کو یہاں کے عوام میں گم کرلیں، جو مہمان نوازی میں دنیامیں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔“


پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو انتہائی دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں ” اس ملک میں کھانا کھلانے والے ’دہشتگرد‘ پائے جاتے ہیں جو ایک محبت کرنے والی پاکستانی ماں یا دادی کے روپ میں ہر جگہ ملتے ہیں۔ وہ کسی گھر کے دروازے کے پیچھے ہوسکتے ہیں، جن کے پاس ایک چمچہ تیار ہوتاہے اور وہ موقع کا انتظار کرتے ہیں کہ آپ ان کے ہاتھ لگ جائیں اور وہ آپ کو جی بھر کر کھانا کھلائیں۔ ان سے فرار کا کوئی راستہ نہیں۔ یہ آپ کو ڈھونڈ ہی لیں گے۔ یہ آپ کو بٹھالیتے ہیں اور اتنا کھانا کھلاتے ہیں کہ آپ پھٹنے والے ہوجاتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -