’موبائل فون میں اس چیز کی طرف دیکھنا بھی مسلمانوں کیلئے حرام ہے‘ ملائیشین مفتی نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ سب کو حیران پریشان کردیا

’موبائل فون میں اس چیز کی طرف دیکھنا بھی مسلمانوں کیلئے حرام ہے‘ ملائیشین ...
’موبائل فون میں اس چیز کی طرف دیکھنا بھی مسلمانوں کیلئے حرام ہے‘ ملائیشین مفتی نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ سب کو حیران پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ نے والی رئیلٹی گیم ”پوکیمن گو“ نے گیمز کے شائقین کو تو اپنا دیوانہ بنارکھا ہے لیکن دوسری جانب کچھ مذہبی حلقے اس گیم کے باعث خاصے متفکر نظر آتے ہیں۔ پہلے کچھ عرب ممالک سے اس گیم پر پابندی کی خبریں آئیں اور اب ملائیشیاءکے ایک مفتی نے اسے مفاد عامہ کے خلاف قرار دے کر مسلمانوں کے لئے حرام قرار دے دیا ہے۔
وفاقی حدود کے مفتی ذوالقفلی الباقری نے گزشتہ روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہ فیصلہ شوریٰ کمیٹی برائے اسلامی قوانین کی ایک میٹنگ میں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی علماءکی آراءکا مطالعہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پوکیمن گو اور اس کے تمام کردار نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گیم کے کردار مخصوص طاقتوں کے حامل ایسے دیوتاﺅں اور کرداروں کی تلاش پر اکساتے ہیں کہ جو ناصرف اخلاقیات اور عقائد کے لئے نقصان دہ ہیں بلکہ جواءبازی جیسے منفی رجحانات کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

دنیا کی واحد کمپنی جو بے وفا شوہروں کے ذریعے کروڑوں روپے آمدنی کماتی ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
اس گیم کو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ اس کے ذریعے بیرونی طاقتیں جاسوسی کرسکتی ہیں، جبکہ لوگ اسے کھیلتے ہوئے نجی املاک کے تقدس کو پامال کر سکتے ہیں اور بے دھیانی کے مرتکب ہو کر حادثات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -