آدمی کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، قبول بھی کر لی گئی لیکن پھر چند ہی گھنٹے بعد جیب میں پڑے موبائل سے غلطی سے لڑکی کا نمبر مل گیا، اِس وقت کیا شرمناک ترین کام کر رہا تھا؟ فون اُٹھاتے ہی منگیتر کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو کوئی لڑکی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتی کہ۔۔۔

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے شادی کے انتظامات کے سلسلے میں اپنے منگیتر کو فون کیا تو آگے سے ایسی آوازیں سنائی دینے لگیں کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ خاتون وکی کینورڈ اور 35سالہ ٹائی سمتھ کی منگنی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی اور دونوں شادی کے انتظامات میں لگے ہوئے تھے۔ اس روز وکی نے سمتھ کو فون کیا تو دوسری طرف وہ کسی جسم فروش عورت کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا تھا اور اس نے بے دھیانی میں نمبر دیکھے بغیر کال ریسیو کر لی جس پر جسم فروش عورت کی شرمناک آوازیں وکی کو سنائی دینے لگیں اور وکی کے ارمان ٹوٹ کر بکھر گئے۔

سعودی عرب جانا اب کوئی مسئلہ ہی نہ رہا، سعودی حکومت سے ویزہ حاصل کرنے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔ سب سے بڑی خبر آگئی


وکی نے گھر آ کر سمتھ کا موبائل فون لیا اور اس پر دیکھا تو ایک نمبر پر اکثر کال کی گئی تھی، اس نے وہ نمبر گوگل پر سرچ کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ ایک اسکارٹ سروس کا نمبر تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ سمتھ اکثر اس سروس کے ذریعے لڑکیاں منگواتا رہتا تھا۔ اس دوران وکی پر یہ انکشاف بھی ہوا کہ سمتھ نے اس کے ساتھ منگنی کے چند گھنٹے بعد بھی اس نمبر پر کال کی تھی اور لڑکی منگوائی تھی۔ان انکشافات کے بعد وکی نے سمتھ کے ساتھ منگنی توڑ ڈالی۔

اس کا کہنا تھا کہ ”سمتھ کا یہ روپ دیکھ کر مجھے بے حد تکلیف ہوئی۔ وہ شخص جس سے میں محبت کرتی تھی وہ ایسے کام کس طرح کر سکتا تھا۔ ہم نے تہیہ کر رکھا تھا کہ اپنے پاس موجود تمام رقم خرچ کرکے اپنی شادی کو یادگار بنائیں گے لیکن وہ شادی کے لیے جمع رقم جسم فروش عورتوں پر لٹا رہا تھا۔“