انسانیت کیلئے افسوس کا مقام، تاریخ کی شرمناک ترین ایجاد جس پر مرد بُری طرح ٹوٹ پڑے، خریداروں کی قطاریں لگ گئیں
نیویارک (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر فحش فلموں اور فحش گیمز کی تو پہلے ہی بھرمار تھی لیکن اب اس حیاءسوز تفریح میں ایک ایسا اضافہ ہوگیا ہے کہ جس نے بے حیائی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔
اخبار ”مرر“ کے مطابق امریکی کمپنی Oes نے ”ورچوئل ڈولز“ نامی جنسی روبوٹ متعارف کروا دی ہے، جو کہ ایک ورچوئل رئیلٹی ڈیوائس ہے، اور دنیا بھر سے اس کی ایسی ڈیمانڈ سامنے آئی ہے کہ کمپنی خود بھی حیران رہ گئی ہے۔ کمپنی کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورچوئل ڈولز رئیلٹی گیم کی ڈیمانڈ اس قدر زیادہ ہے کہ کمپنی کو فوری طور پر اس کی سپلائی تقریباً 2 ہفتوں کے لئے معطل کرنا پڑرہی ہے تاکہ بھاری ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔
مید جانئے: چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو نقد بونس کی بجائے ایسا شرمناک تحفہ کہ سب کے چہرے شرم سے لال ہوگئے
یہ فحش روبوٹ ایک ایسا گیم کنٹرولر ہے کہ جس میں نصب آلات انسانی جسم جیسی خصوصیات اور احساس پیدا کر دیتے ہیں۔ یہ چھونے اور دباﺅ جیسے افعال کو محسوس کرسکتا ہے، اور اسے استعمال کرنے والا ورچوئل رئیلٹی گلاسز کے ذریعے حقیقت نظر آنے والے مناظر اور جنسی افعال کا حصہ بن جاتا ہے۔