سعودی شہری نے دریا دلی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، غیر ملکی دوست کی خواہش پوری کرنے کیلئے اپنا سب سے قیمتی اثاثہ بیچ ڈالا، حسن سلوک کا ایسا واقعہ کہ مثال ڈھونڈنا مشکل

سعودی شہری نے دریا دلی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، غیر ملکی دوست کی خواہش پوری ...
سعودی شہری نے دریا دلی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، غیر ملکی دوست کی خواہش پوری کرنے کیلئے اپنا سب سے قیمتی اثاثہ بیچ ڈالا، حسن سلوک کا ایسا واقعہ کہ مثال ڈھونڈنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم ایک ترک باشندے پر جب آزمائش کی گھڑی آئی تو اس کے سعودی دوست نے دوستی نبھانے کے لئے وہ کام کر ڈالا کہ جو شاید اس کا کوئی اپنا بھی نہ کرپاتا۔
نیوز سائٹ البوابہ کے مطابق سعودی شہری سلمان بن مصلح الشراری کی ملاقات ترک شہری محمد علی ارسلان سے اس کی ورکشاپ پر ہوئی تھی، یہ ملاقات دوستی میں بدل گئی اور دونوں کا میل جول بڑھتا گیا۔ ایک روز جب الشراری ورکشاپ گیا تو یہ دیکھ کر سخت غمگین ہوا کہ اس کا دوست ایک کار حادثے کا شکار ہوکر معذور ہوچکا تھا اور اپنے بچوں اور خاندان کے لئے بہت اداس تھا، مگر مالی حالات اس قدر خراب ہوچکے تھے کہ ناعلاج کرواپارہا تھا اور نا ترکی لوٹنے کے اسباب میسر تھے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں خواتین کو ایک ایسی جگہ داخلے سے روک دیا گیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور پھر۔۔۔
یہ بات معلوم ہونے پر الشراری نے فوراً ایک فیصلہ کیا اور جاکر اپنی گاڑی بیچ دی اور پھر اس رقم سے اپنے ترک دوست کی ترکی گھر واپسی کے لئے بزنس کلاس ٹکٹ کا بندوبست کیا، جبکہ باقی بچنے والی رقم بھی اس کے حوالے کردی تاکہ وہ اسے اپنے علاج اور دیگر ضروریات کے لئے استعمال کرسکے۔ مقامی میڈیا کے مطابق الشراری اپنے دوست کو ریاض ائیرپورٹ تک الوداع کہنے کے لئے بھی گئے اور انہیں اپنی مسکراہٹوں اور دعاﺅں کے ساتھ ان کے وطن روانہ کردیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -