ہنی مون منانے دبئی گئے نوبیاہتا پاکستانی جوڑے کے ساتھ فائیوسٹار ہوٹل میں انتہائی المناک واقعہ، دلہن آوازیں لگاتی رہ گئی اور شوہر چل بسا۔۔۔

ہنی مون منانے دبئی گئے نوبیاہتا پاکستانی جوڑے کے ساتھ فائیوسٹار ہوٹل میں ...
ہنی مون منانے دبئی گئے نوبیاہتا پاکستانی جوڑے کے ساتھ فائیوسٹار ہوٹل میں انتہائی المناک واقعہ، دلہن آوازیں لگاتی رہ گئی اور شوہر چل بسا۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان اپنے ہنی مون کے آخری روز دبئی کے ایک فائیوسٹار ہوٹل کے سوئمنگ پول میں اپنی نئی نویلی دلہن کے سامنے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 28سالہ محمد مجید ملک اور مائرہ شاہد کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی اور وہ ہنی مون پر دبئی چلے گئے جہاں وہ ایک فائیو سٹار ہوٹل میں رہائش پذیر ہوئے۔ ہنی مون کے آخری روز مجید ملک سوئمنگ پول میں پیراکی کر رہا تھا جبکہ اس کی بیوی مائرہ باہر بیٹھی اپنے موبائل فون پر اس کی تصاویر بنا رہی تھی۔ اچانک مائرہ نے محسوس کیا کہ مجید ملک ڈوب رہا ہے، اس پر اس نے بھی چھلانگ لگا دی اور خود بھی ڈوبنے لگی کیونکہ وہ خود پیراکی نہ جانتی تھی۔ اتنے میں ہوٹل سٹاف نے علم ہونے پر چھلانگیں لگائیں اور دونوں کو باہر نکالا۔

مزید جانئے: ’کام نہیں کرتی تو شادی کا کیا فائدہ؟‘ شوہر نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا، بیگم کو سخت سزا کا امکان
مجید ملک بے ہوش ہو چکا تھا جبکہ مائرہ تاحال ہوش میں تھی۔ طبی امداد کے باوجود مجید ملک بے ہوشی میں ہی دم توڑ گیا۔ دنوں کا تعلق برطانیہ کے علاقے بیڈفورڈ شائر سے ہے جہاں نوجوان کی ہلاکت کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ سوئمنگ پول 3.6میٹر (تقریباً 11.8فٹ)گہرا تھا۔ مجید ملک کو بچانے کے لیے ہوٹل کے دو مہمانوں نے بھی پول میں چھلانگ لگائی۔تحقیقاتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے مائرہ شاہد کا کہنا تھا کہ ’’میں نے اس کے ہاتھ بار بار پانی میں اوپر نیچے جاتے دیکھے جس سے مجھے لگا کہ وہ ڈوب رہا ہے، میں نے اسے بچانے کے لیے پول میں چھلانگ لگائی لیکن نہ بچا سکی۔ میں مدد کے لیے چلا رہی تھی ۔ اب میرے پاس میرے شوہر کی صرف یادیں رہ گئی ہیں۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -