اگر آپ کے ہمسفر کو یہ ایک کام کرنے کا شوق ہے تو اس کی جانب سے بے وفائی کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہے، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، شادی شدہ افراد کو بے حد پریشان کردیا

اگر آپ کے ہمسفر کو یہ ایک کام کرنے کا شوق ہے تو اس کی جانب سے بے وفائی کا خطرہ ...
اگر آپ کے ہمسفر کو یہ ایک کام کرنے کا شوق ہے تو اس کی جانب سے بے وفائی کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہے، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، شادی شدہ افراد کو بے حد پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ اپنے شریک حیات سے کیوں، کب، کیسے اور کہاں بے وفائی کرتے ہیں؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے اب تک کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ”جس لڑکی کی ماں نے اپنے شوہر سے بے وفائی کر رکھی ہو وہ لڑکی بھی اپنے شوہر سے بے وفائی کرے گی۔“ ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ ”18فیصد لوگ خوشی سے اپنے شریک حیات کو بے وفائی کی اجازت دے دیتے ہیں۔“ وغیرہ وغیرہ۔ مگر اب کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں شریک حیات سے بے وفائی کا ایک ایسا سبب بیان کر دیا ہے جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ ”جو مردوخواتین اکثر سفر میں رہتے ہیں ان کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔“

’جو مرد جسم کے اس حصے کی شیو کرتے ہیں ہمیں ذرا بھی پسند نہیں آتے‘ جدید تحقیق میں خواتین نے انتہائی حیران کن فیصلہ سنادیا
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں 215ایسے طلباءو طالبات پرٹیسٹ کیے جو بیرون ملک سفر کرنے والے تھے۔ انہوں نے ان کااپنے پارٹنر سے بے وفائی کا ٹیسٹ کیا۔ پھرجب وہ طلبہ دوسرے ممالک میں اپنی اپنی منزل پر پہنچ گئے تو ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے۔ پھر ایک سال وہاں رہنے کے بعد جب وہ واپس اپنے ملک پہنچے تو تیسری بار ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔ پہلی بار جب ان طلبہ کو آزمائش میں ڈالا گیا تو ان میں سے 30فیصد نے بے وفائی کا ارتکاب کیا لیکن دوسرے اور تیسرے تجربے میں یہ شرح بڑھ کر 48فیصد ہو گئی تھی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ” اپنے شہر میں ایک اخلاقی ضابطہ ہوتا ہے لیکن زیادہ سفر کرنے والے افراد کو کئی اخلاقی ضابطوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ وہ ایسے علاقوں میں بھی جاتے ہیں جہاں کے لوگوں کی اخلاقی اقدار پست ہوتی ہیں جس سے سفر کرنے والے مرد یا عورت کو بھی اپنی اخلاقی اقدار کو توڑنے کی تحریک ملتی ہے اور وہ بے وفائی کے مرتکب ہو جاتے ہیں۔“

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -