’اب بچہ پیدا کریں، ایک بٹن دبا کر۔۔۔‘مردوں کیلئے بڑی سہولت متعارف

’اب بچہ پیدا کریں، ایک بٹن دبا کر۔۔۔‘مردوں کیلئے بڑی سہولت متعارف
’اب بچہ پیدا کریں، ایک بٹن دبا کر۔۔۔‘مردوں کیلئے بڑی سہولت متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر کسی مرد کو مزید بچوں کی خواہش نہ ہوتو اس کے لیے ماہرین نے ”نس بندی“ کا طریقہ ایجاد کیا تھا، مگر اس میں ایک مسئلہ تھا کہ ایک بار نس بندی کروانے کے بعد مرد کبھی بھی باپ نہیں بن سکتا تھا۔ لیکن اب ماہرین نے ایک ایسی چیزایجاد کر دی ہے جس کے متعلق جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔ ماہرین نے ایک ایسی ڈیوائس ایجاد کی ہے جس سے ایک بٹن کے ذریعے مرد اپنی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت آن اور آف کر سکتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے بٹن سے بجلی کا بلب کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یعنی اب جب چاہے مرد بٹن آن کرے اور بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے اور جب بچہ کی پیدائش مطلوب نہ ہو بٹن آف کر دے۔
جرمنی کے ماہرین کی تیار کردہ اس ڈیوائس کا نام ”سپرم سوئچ“ رکھا گیا ہے۔ اس ڈیوائس کو اگر آن کر دیا جائے تو یہ سپرم کے بہاﺅ کا رخ تبدیل کر دیتی ہے اور وہ رحم میں نہیں جاتا، لہٰذا بچہ پیدا نہیں ہوتا۔ اس چھوٹی سی مشین کی لمبائی 1.8سینٹی میٹر ہے اور محض 30منٹ کے آپریشن کے ذریعے خصیوں کی تھیلی کے اندر نصب کی جا سکتی ہے۔ اس کے اوپر ایک بٹن لگا ہوتا ہے۔ مرد جب بچہ پیدا کرنا چاہے، ٹٹول کر جسم کے اندراس مشین کے بٹن کو تلاش کرکے آن کر دے اور جب چاہے آف کر دے۔اس ڈیوائس کے ابتدائی تجربات 25مردوں پر آئندہ چند ہفتوں میں کیے جائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -