اگر آپ کے ہمسفر کے پاﺅں پر بھی یہ چیز موجود ہے تو اُس کی بے وفائی کا خطرہ بہت زیادہ ہے، جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے بے وفائی کو ’پکڑنے‘ کا ناقابل یقین طریقہ بتادیا

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اس سے قبل جسمانی خوبصورتی کے تناظر میں بڑے سائز کے پیروں کو پسند نہیں کیا جاتا تھا مگر اب ایک نئی تحقیق میں ایسی بات سامنے آ گئی ہے کہ خواتین بڑے پاﺅں والے مردوں کے ساتھ شادی کرنے سے توبہ کر لیں گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ جن مردوں کے پاﺅں کا سائز 10انچ یا اس سے بڑا ہوتا ہے ان میں اپنی شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کرنے کے امکانات10سے کم سائز کے پیروں والے مردوں کی نسبت 2گنازیادہ ہوتے ہیں۔

اپنے ہمسفر کو بوسہ دیتے ہی نوجوان لڑکی کی موت ہوگئی، ایسا کیسے ممکن ہے؟ لڑکے کے ہونٹ پر کیا لگا ہوا تھا؟ ایسی تفصیلات کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے

یہ تحقیق ایک ویب سائٹ IllicitEncountersنے کی ہے جو بذات خود شادی شدہ مردوخواتین کو اپنے شریک حیات سے بے وفائی کے مواقع فراہم کرتی ہے اور ایسے مردوخواتین کو ملانے کا کام کرتی ہے۔ ویب سائٹ نے اس تحقیق میں اپنے 1500سے زائد مرد اراکین کے پاﺅں کے سائز اور شریک حیات سے بے وفائی کی عادت کا تجزیہ کیا۔ نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ اپنی بیویوں سے بے وفائی کرنے والے مردوں میں سے اکثر کے پاﺅں کا سائز ساڑھے 10تھا۔ اس کے برعکس اپنی بیویوں کے ساتھ وفادار رہنے والے مردوں کے پیروں کا کا سائز 7سے 9کے درمیان تھا۔

انتہائی افسوسناک حادثہ، شوہر اپنی بھاری بھرکم بیگم کے بوجھ تلے دب کر واقعی اس دنیا سے چل بسا,مگر کیسے؟آپ بھی جانئے 
ویب سائٹ کے ترجمان کرسچین گرانٹ کا کہنا تھا کہ ”ہماری ویب سائٹ پر موجود تمام مردوں میں 85فیصد کے پاﺅں کا سائز 10یا اس سے زائد ہے جبکہ صرف 15فیصد کے پیروں کا سائز 10سے کم ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جن خواتین کے شوہروں کے پیر چھوٹے ہیں وہ رات کو پرسکون نیند سو سکتی ہیں جبکہ جن خواتین کے شوہروں کے پاﺅں بڑے ہیں انہیں محتاط رہنا چاہیے۔“ رپورٹ کے مطابق مردوں کے برعکس ماہرین کو خواتین میں پیروں کے سائز اور بے وفائی کی عادت کے مابین کوئی تعلق نظر نہیں آیا، کیونکہ ویب سائٹ پر موجود اکثر خواتین کے پیروں کا سائز ساڑھے 6تھا اور وہ اپنے شوہروں سے بے وفائی بھی کر رہی تھیں۔