تین خواتین کا برقع پہن کر ایسا کام کہ دیکھ کر ہر مسلمان کو غصہ آجائے گا

تین خواتین کا برقع پہن کر ایسا کام کہ دیکھ کر ہر مسلمان کو غصہ آجائے گا
تین خواتین کا برقع پہن کر ایسا کام کہ دیکھ کر ہر مسلمان کو غصہ آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پردے کا مطلوب و مقصود حیائ، عفت و پاکبازی ہے، لیکن اگرپردے کا ڈھونگ رچا کر بے حیائی ہی جاری رکھنی ہے تو پھر بہتر ہے کہ ایسے پردے کی زحمت ہی نہ کی جائے۔اس ویڈیو میں نظر آنے والی تین خواتین بھی دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ وہ اسلامی تعلیمات کی پابندی کرتے ہوئے نقاب پہنے ہوئے ہیں لیکن ساتھ ہی اس پیغام کی نفی کرتے ہوئے رقص بھی پیش کر رہی ہیں۔
سیج ایوارڈ ز 2015ءمیں برقعہ پہن کر ہزاروں لوگوں کے سامنے رقص کرنے والی ان تین خواتین کا تعلق ایک رقص گروپ ”WMDP“ سے ہے۔ اس گروپ کی بنیاد رکھنے والی خاتون کا نام امیرہ سیکٹ ہے جو کہ ایک رقاصہ، کوریو گرافر اور ٹیچر ہیں۔

’مجھے ہلکا سا مارو‘ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطالبے کا پاکستانی لڑکیوں نے انٹرنیٹ پر انتہائی دلچسپ جواب دے دیا
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیرہ کا کہنا ہے کہ ان کا مشن دنیا میں اسلام کا امیج بدلنا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ برقعہ پہننے والی خواتین دیگر خواتین کی طرح کچھ بھی کرسکتی ہیں، حتیٰ کہ حیران کردینے والا رقص بھی پیش کرسکتی ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خواتین نے سیاہ لمبے برقعے پہن رکھے ہیں اور وہ اپنے رقص کو Hip Hopکا نام دیتی ہیں۔
یہ خواتین عزم کئے ہوئے ہیں کہ دنیا بھر میں مسلمان خواتین کو پیغام پہنچائیں گی کہ وہ مذہبی احکامات کے مطابق پردہ کرتے ہوئے ایسی حرکات بھی کرسکتی ہیں۔ یہ خواتین اپنے کام پر فخر کرتی نظر آتی ہیں اور اپنی منافقت کے بارے میں سوچنے پر ہرگز تیار نہیں۔ شاید ان کی نسبت وہ رقاصائیں ہی بہتر ہیں جو اپنی بے پردگی کو منافقت کے لبادے میں ڈھانپتی نہیں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -