بل گیٹس امیر ترین شخص قرار،انڈیا ارب پتی لوگوں کا پانچواں بڑا ملک

بل گیٹس امیر ترین شخص قرار،انڈیا ارب پتی لوگوں کا پانچواں بڑا ملک
Richest People of The World
کیپشن: Bill Gates

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ارب پتی لوگوں کے حوالے سے انڈیا دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئر مین مکیش امبانی 18ارب ڈالرز کی ذاتی جائیداد کے ساتھ ملک کے سب سے امیر شخص ہیں۔چین کے ایک تحقیقاتی ادارے ہورون نے سال 2014ءکے امیر ترین لوگوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں امبانی کا 41واں نمبر ہے۔ مائیکرو سافٹ کے سابق سربراہ بل گیٹس 68ارب ڈالرز کی ذاتی جائیداد کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر موجودہیں۔ فہرست میں شامل دوسرے جانے مانے ہندوستانیوں میں لکشمی این متل 49ویں نمبر پر ہیں جن کی ذاتی جائیداد کا تخمینہ 17ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔گیٹس کے بعد فہرست میں 64ارب ڈالرز جائیداد کے مالک وارن بفے دوسری جبکہ انڈیکس کے امانسیو اورٹیگا 62ارب ڈالز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔کارلوس سلیم ہیلو اور ان کے اہل خانہ 60ارب ڈالرز جبکہ اوریکل کے لیری ایلیسن 60ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال امریکی ڈالرز کے مقابلے میں انڈین روپے کی قدر میں بارہ فیصد کمی آئی لیکن کرنسی میں اُتار چڑھاو¿ کے باوجود انڈیا نے پچھلے سال کے مقابلے میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی ہے۔فہرست کے مطابق اس سال انڈیا میں 70ارب پتی لوگ موجود ہیں جبکہ 2013ءمیں یہ تعداد 57تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں انڈیا جرمنی،سوئٹزر لینڈ،فرانس اور جاپان سے آگے ہے۔انڈیا میں ان ستر شخصیات کی مجموعی جائیداد 390ارب ڈالرز بنتی ہے جبکہ ان میں 33ممبئی میں رہتے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ممبئی کا شمار دنیا کے ٹاپ6شہروں میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ ارب پتی رہتے ہیں۔شہروں کے حوالے سے نیو یارک کو با ضابطہ طور پر ’ارب پتی شخصیات کا عالمی دارالحکومت‘ مانا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ستر سال پہلے ’بگ ایپل‘ میں ستر ایسی شخصیات رہتی تھیں لیکن 2014ءمیں یہ تعداد 84ہو چکی ہے۔امریکہ میں سب سے زیادہ 481جبکہ چین میں358ارب پتی موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ، سوئٹزر لینڈ،جاپان،انڈیا اور روس میں ایسے لوگوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔فہرست میں 68ملکوں سے 1867شخصیات کی درجہ بندی موجود ہے اور ان تمام شخصیات کی کل جائیداد 6.9کھرب ڈالرز بنتی ہے۔پچھلے ایک سال میں ان1867ارب پتی شخصیات میں سے 946کی دولت میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ482نئے نام ہیں۔فہرست میں شامل 318لوگوں کی جائیداد میں کمی ہوئی جبکہ 123کی دولت میں کوئی کمی پیشی نہیں دیکھی گئی۔فہرست میں شامل لوگوں کی عمر کا تناسب 64سال ہے،جو پچھلے سال کے مقابلے میں ایک فیصد بڑھا ہے۔ اس طرح ہر نو لوگوں میں ایک خاتون ہیں جبکہ پچھلے سال یہ تناسب دس ایک کا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -