10 سال بعد امریکہ ،چین اور روس کی کیا حالت ہو گی ؟دنیا کے مستقبل کے بارے میں انتہائی تہلکہ خیز پیشن گوئیاں

10 سال بعد امریکہ ،چین اور روس کی کیا حالت ہو گی ؟دنیا کے مستقبل کے بارے میں ...
10 سال بعد امریکہ ،چین اور روس کی کیا حالت ہو گی ؟دنیا کے مستقبل کے بارے میں انتہائی تہلکہ خیز پیشن گوئیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) پرائیویٹ انٹیلیجنس فرم Strategic Forecasting، جسے مختصراً Stratfor بھی کہا جاتا ہے، نے دس سال بعد کی دنیا کا سیاسی اور اقتصادی نقشہ پیش کردیا ہے جو کہ انتہائی دلچسپ اور حیران کن ہے۔ دنیا کے تین بڑے ممالک امریکا، چین اور روس ایک دہائی بعد کیسے ہوں گے، آئیے دیکھتے ہیں۔

روس
ماسکو کے خلاف کوئی بغاوت تو نہیں ہوگی البتہ رشین فیڈریشن کو کنٹرول کرنے کی اس کی صلاحیت کمزور ہوجائے گی اور روس ایک دفعہ پھر نظریاتی طور پر ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔ روس کی مرکزی حکومت کا ملک پر کنٹرول ختم کرنے میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں، روبل کی گرتی ہوئی قیمت، بھاری دفاعی اخراجات اور اندرونی خلفشار بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ روس باقاعدہ طور پر تو نہیں ٹوٹے گا البتہ عملاً سالم بھی نہیں رہے گا۔ سٹریٹفر نے اپنی پیشن گوئی میں یہ بھی بتایا ہے کہ روس کے جوہری ہتھیار خطرے کا شکار ہوجائیں گے اور امریکا کو انہیں غیر ریاستی عناصر سے بچانے کے لئے اپنی فوج استعمال کرنا پڑے گی۔
چین
اس ملک کی اقتصادی نمو آنے والے دس سال کے دوران سست روی کا شکار رہے گی اور حکمران کمیونسٹ پارٹی کے خلاف بے اطمینانی میں اضافہ ہوگا۔ چین کے ساحلی شہر پھل پھول رہے ہیں لیکن اندرونی علاقوں میں غربت زیادہ ہے اور یہ فرق آنے والی دہائی میں زیادہ ہوتا جائے گا۔ اس غیر متوقع امکان کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ساحلی علاقے بیجنگ کے خلاف بغاوت کرسکتے ہیں کیونکہ حکومت کی طرف سے سیاسی خلفشار پر قابو پانے کے لئے دولت اور ذرائع کا رخ اندرونی علاقوں کی طرف کیا جاسکتا ہے اور یہ پالیسی ساحلی علاقوں کے شہروں میں سخت ناپسند کی جائے گی۔
امریکا
سٹریٹفر نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ آنے والی دہائی میں امریکا کی طاقت اور معیشت میں اضافہ تو جاری رہے گا البتہ یہ آج کی طرح دنیا کے معاملات میں مداخلت نہیں کررہا ہوگا۔ آج امریکہ دنیا کے ہر خطے میں ٹانگ اڑاتا نظر آتا ہے لیکن دس سال بعد صورتحال یکسر مختلف ہوگی اور یہ ملک دنیا کا ایک محفوظ اور الگ تھلگ کونا نظر آئے گا۔ امریکا کی معیشت بہتر ہوگی، توانائی کے ذرائع بڑھ جائیں گے لیکن برآمدات کم ہوں گی۔ امریکا دنیا بھر کے ممالک میں مداخلت چھوڑ دے گا تو دنیا بھی اس کے شر سے بڑی حد تک محفوظ ہوجائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -