اگر آپ کے گھر میں بھی کوئی موٹا شخص رہتا ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے گھر یا دفتر میں کوئی موٹاپے کا شکار شخص موجود ہے تو آپ پر بھی موٹاپے کا حملہ ہونے کے واضح امکانات ہیں کیونکہ اب برطانوی سائنسدانوں نے موٹاپے کو بھی وبائی مرض قرار دے دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”موٹاپا بیکٹیریا سے پھیلنے والے کسی بھی وبائی مرض کی طرح آسانی سے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے۔ موٹاپے کا شکار آدمی جب ٹوائلٹ جاتا ہے تو اس کے نظام انہضام کے بیکٹیریا فضلے کے ساتھ باہر آتے ہیں جو بعد ازاں ٹوائلٹ جانے والے صحت مند آدمی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ چونکہ موٹاپے کی بڑی وجہ یہی بیکٹیریا ہوتے ہیں لہٰذا ان کی وجہ سے وہ صحت مند آدمی بھی موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔“
نوجوان لڑکے نے وزن کم کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، یہ اب کس طرح کا دکھتا ہے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا
رپورٹ کے مطابق ”ویلکم ٹرسٹ سینگر انسٹیٹیوٹ“ کے سائنسدانوں نے آنتوں کے بیکٹیریاکے جسم سے باہر زندہ رہنے و دیگر عوامل پر تحقیق کی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ بیکٹیریا جسم سے نکلنے کے بعد زندہ رہنے اور دوبارہ کسی شخص کے جسم میں داخل ہونے کی بہت حد تک صلاحیت رکھتے ہیں۔بالخصوص یہ بیکٹیریا جب تخم کی شکل میں ہوتے ہیں تو ان میں طویل عرصے تک ساکت رہ سکتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ٹریور لیولے(Dr Trevor Lawley) کا کہنا تھا کہ ”صحت مند افراد کی مقصد سے نکلنے والے ایک تہائی مائیکروبائیوٹا تخم پیدا کرتے ہیں جو بیکٹیریا کو کھلی ہوا میں زندہ رہنے اور دوسرے لوگوں میں سرایت کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔“