زمانہ جہالت کی یاد تازہ ہوگئی، سیاستدان اور کیمروں کے سامنے نوجوان لڑکی کو شرمناک حرکت پر مجبور کردیا گیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جاہلیت کی انتہاءکر دی گئی جہاں ایک نوجوان لڑکی کو ایک سیاستدان ، دیگر کئی مردوخواتین اور کیمروں کے سامنے برہنہ ہونے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر اس واقعے کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کے ایم پی اے ساکشی مہاراج سمیت درجنوں افراد کی موجودگی میں اس لڑکی کی پتلون اتاری جا رہی ہے۔ جاہلیت کی انتہاءکا یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مین پوری میں بی جے پی کے ایک ورکر میدن سنگھ کے گھر پیش آیا۔
وہ خاتون جس نے برہنہ حالت میں ایک ہزار میل چلنے کا اعلان کردیا، وجہ جان کر آپ کو اس حرکت پر غصہ نہیں آئے گا بلکہ۔۔۔
واقعے کے مطابق پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں اہلکاروں نے گھروالوں پر تشدد کیا۔ یہ لڑکی بھی پولیس کے تشدد سے زخمی ہو گئی تھی۔ جب ایم پی ساکشی مہاراج وہاں پہنچے تو انہوں نے لڑکی کو اپنے زخم دکھانے کو کہا۔ زخم جسم ک پوشیدہ حصوں پر تھے، جس پر ایم پی ساکشی مہاراج نے اس لڑکی کو اپنی پتلون اتارنے کا حکم دے دیا اور لڑکی کو مجبورا بھرے مجمع میں کیمروں کے سامنے برہنہ ہونا پڑا۔