دنیا کا وہ ملک جہاں میکڈونلڈ کے فرنچ فرائز کا ایک پیکٹ 13ہزار روپے کا فروخت ہوتا ہے کیونکہ ۔۔۔
کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک)وینزویلا میں 10ماہ کے تعطل کے بعد مک ڈونلڈز نے فرنچ فرائز (چپس) کی فروخت دوبارہ شروع کر دی ہے مگراس ملک میں فرنچ فرائز کے ایک پیکٹ کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ تعطل کے بعد جب فرنچ فرائز کی فروخت دوبارہ شروع کی گئی ہے تو مک ڈونلڈز نے اس کی قیمت 133ڈالرز(تقریباً 13ہزار روپے)مقرر کی ہے۔
مزید پڑھیں: وہ گھڑی جو آپ کے ازدواجی تعلقات کے پل پل کی خبر دیتی ہے
آخر وینزویلا میں فرنچ فرائز اس قدر مہنگے کیوں ہیں؟وینزویلا کی حکومت اپنی کرنسی پر سخت کنٹرول رکھتی ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی رقم بیرون ملک نہیں لیجا سکتے۔ یہاں مقامی کرنسی کو ڈالروں میں تبدیل کرانے کے لیے بھی حکومت کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔حکومت کی اس سختی کی وجہ سے درآمدات بہت کم ہوتی ہیں اور ملک میں اکثر ٹائلٹ پیپر، صابن، ادویات، گوشت، دودھ، سبزیوں اور کئی اشیاءکی کمی رہتی ہے۔
جنوری میں مک ڈونلڈز نے وینزویلا میں آلو کی درآمد میں مشکلات کے باعث فرنچ فرائز کی بجائے یوکا فرائز (Yuca Fries)بنانے شروع کر دیئے تھے۔ اب کمپنی نے مقامی کسانوں سے آلو خریدنے شروع کر دیئے ہیں۔ مگر اس میں مسئلہ یہ ہے کہ کم پیداوار کے باعث کمپنی کو آلو بلیک میں مہنگے داموں خریدنے پڑ رہے ہیں جس کے باعث فرنچ فرائز کی قیمت اس قدر زیادہ رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وینزویلا میں فی کس آمدنی 12ڈالر(تقریباً1265روپے) ماہانہ ہے مگر اس کے باوجود بھی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ لوگ بڑی مقدار میں فرنچ فرائز خرید رہے ہیں۔