اپنے دوستوں کو اپنے مسائل کے بارے میں ایس ایم ایس کرنا بند کردیں کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ ہمہ وقت اپنے دوست احباب کو اپنے دکھڑے سناتے رہتے ہیں۔ ان کی طرف سے کوئی ایس ایم ایس بھی آتا ہے تو اس میں ان کے کسی درد کا بیانیہ ہوتا ہے۔ اب ڈاکٹروں نے اس عادت کاانتہائی خطرناک نقصان بتا دیا ہے۔ ویب سائٹ psypost.org کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”جو لوگ ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے دوستوں کو اپنے مسائل بتاتے رہتے ہیں وہ نفسیاتی دباﺅ اور ذہنی پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔“
انٹرنیٹ پر خواتین نے بالآخر وہ کام شروع کردیا جو آج تک صرف مرد کرتے تھے، پوری دنیا کے مردوں کے لئے ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی
ماہرین نفسیات نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”جو لوگ اپنے دل کی بات کہنے میں ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے مزاج میں بے صبری اور غیریقینی جیسے عوامل درآتے ہیں جو انجام کار کئی طرح کی نفسیاتی مشکلات کو جنم دیتے ہیں۔کم عمر لوگ اس عمل سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ان میں ایسے رویوں کے خلاف مزاحمت بہت کم ہوتی ہے۔جب آپ کسی کو میسج میں اپنا مسئلہ لکھ کر بھیجتے ہیں اور وہ جواب میں تاخیر کرتا ہے تو اس کا دماغ پر انتہائی منفی اثر پڑتا ہے۔ بالخصوص سوشل میڈیا کی ایپلی کیشنز، جو یہ بھی بتا دیتی ہے کہ موصول کنندہ نے پیغام پڑھ لیا ہے، کا استعمال خطرناک ہے کیونکہ اس سے پیغام بھیجنے والے کو معلوم ہوتا ہے کہ موصول کنندہ نے پیغام پڑھ لیا ہے اورجان بوجھ کر اس کو جواب نہیں دے رہا۔ یہ صورتحال شدید ذہنی دباﺅ اور بالآخر ڈپریشن پر منتج ہوتی ہے۔“