کیا پانی پینے سے بھی موت واقع ہو سکتی ہے؟ اس عورت کا کیا عبرتناک انجام ہوا؟ پڑھیں اور سبق حاصل کریں

کیا پانی پینے سے بھی موت واقع ہو سکتی ہے؟ اس عورت کا کیا عبرتناک انجام ہوا؟ ...
کیا پانی پینے سے بھی موت واقع ہو سکتی ہے؟ اس عورت کا کیا عبرتناک انجام ہوا؟ پڑھیں اور سبق حاصل کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) پانی کو قدرت نے زندگی کا لازمی ترین جزو بنایا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ زندگی دینے والا یہ محلول زندگی چھین بھی سکتا ہے۔برطانیہ میں ایک خاتون کوہ پیما کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ پانی پینے میں بداحتیاطی موت کا پیغام بھی بن سکتی ہے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

جریدے ’ڈیلی میل‘ کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ خاتون گرینڈ کینین نیشنل پارک میں کوہ پیمائی کررہی تھی،ا ور اس دوران کچھ کھائے بغیر کثرت سے پانی پیتی رہی، جس کا نتیجہ اس کی موت کی صورت میں نکلا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون "water Intoxication" نامی مسئلے کا شکار ہوئی، جو کثرت سے پانی پینے کی وجہ سے پیش آتا ہے۔ اگر کوئی بھی دیگر خوراک نہ لی جائے اور پانی کا بکثرت استعمال جاری رکھا جائے تو خون میں نمکیات کا ارتکاز انتہائی کم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے دماغ میں سوجن پیدا ہوجاتی ہے اور انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اس افسوسناک واقعے کی مکمل تفصیلات جریدے "Wilderness & Environmental Medicine" میں شائع کی گئیں۔

سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -