انٹرنیٹ پر محبت اور شادی کا فیصلہ، لیکن جب دولہا شادی کی تقریب میں نہ پہنچا تو دلہن نے کس چیز سے شادی رچالی! دیکھ کر آپ پلکیں جھپکانا بھول جائیں گے

انٹرنیٹ پر محبت اور شادی کا فیصلہ، لیکن جب دولہا شادی کی تقریب میں نہ پہنچا ...
انٹرنیٹ پر محبت اور شادی کا فیصلہ، لیکن جب دولہا شادی کی تقریب میں نہ پہنچا تو دلہن نے کس چیز سے شادی رچالی! دیکھ کر آپ پلکیں جھپکانا بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجہ (نیوز ڈیسک) ملبوسات کی دکانوں میں لباس کی نمائش کے لئے کھڑے کئے گئے پتلے آپ نے بہت بار دیکھے ہوں گے لیکن شاید کبھی سوچا بھی نہ ہو گا کہ کوئی ان پتلوں سے بھی شادی کرسکتا ہے۔ یہ عجیب و غریب حرکت نائجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے کی ہے جس کا سفید فام دولہا بھاگ گیا تو اس نے دولہے کی جگہ ایک سفید فام ڈمی سے شادی رچالی۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق نائجیریا سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کی ملاقات انٹرنیٹ کے ذریعے ایک یورپی نوجوان سے ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان تعلق بڑھتا گیا اور بالآخر بات شادی تک پہنچ گئی۔ شادی کے لئے یہ لڑکی اپنے ملک سے یورپ پہنچی تھی جہاں اس نے بھاری اخراجات کرکے تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ہر کوئی پہنچ گیا مگر دولہا نہ پہنچا۔ تب اس کو فکر لاحق ہوگئی کہ نائجیریا واپس جاکر اپنے والدین کو کیا بتائے گی، لہٰذا اس نے اپنی سہیلیوں کے مشورے پر فیصلہ کیا کہ سفید فام دولہا نہیں ملا تو اس کی جگہ سفید فام پتلے سے شادی کرلی جائے۔

وہ مرد جنہوں نے خواتین کے ساتھ ہم بستری نہ کرنے کی قسم کھائی کیونکہ۔۔۔
دلہن اور اس کی سہیلیوں نے اس مضحکہ خیز فیصلے کو واقعی حقیقت کا روپ دے ڈالا اور ایک سفید فام ڈمی لاکر اسے دولہے کا لباس پہنایا اور اس کے ساتھ دلہن کی شادی کی تصاویر بھی بنائیں۔ یہ تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئیں تو نائجیریا میں ایک ہنگامہ برپاہوگیا۔ لوگوں نے اس لڑکی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس نے ایک ڈمی کے ساتھ شادی کرلی تھی، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر لوگ اس بات پر آگ بگولہ تھے کہ لڑکی نے سفید فام کی بجائے سیاہ فام ڈمی سے شادی کیوں نہیں کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -