یہ لڑکی ریسٹورنٹ کے باتھ روم کی کھڑکی میں کیا کام کرتے ہوئے پھنس گئی؟ حقیقت سامنے آئی تو دنیا بھر کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئی کیونکہ۔۔۔
لندن(نیوز ڈیسک)جب انسان کی قسمت خراب ہو تو مصیبت کسی بھی وقت اور کہیں بھی نازل ہو سکتی ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی پر بھی ایک انتہائی غیر متوقع مصیبت ایسی جگہ اور ایسے وقت پر نازل ہوئی کہ بیچاری سب کے سامنے تماشہ بن کر رہ گئی۔
میل آن کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کی ملاقات سوشل میڈیا ایپ ٹنڈر کے زریعے 24 سالہ لڑکے لیام سمتھ کے ساتھ ہوئی تھی۔ وہ دونوں نینڈوز ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے جہاں لڑکی کی بدقسمتی کا آغاز اس وقت ہوا جب اسے رفع حاجت کے لئے واش روم جانا پڑا۔ جب وہ رفع حاجت کر چکی تو پتہ چلا کہ ٹوائلٹ کی خرابی کے باعث اسے صاف کرنا ممکن نہ تھا۔ یہ صورتحال دیکھ کر وہ گھبرا گئی اور اسی گھبراہٹ میں پاخانے کو ٹشو پیپر میں لپیٹ کر باہر پھینکنے کی کوشش کرنے لگی۔ اس کی مزید بدقسمتی تھی کہ پاخانہ کھڑی سے باہر ایسی جگہ جا گرا جہاں سامنے ایک بند شیشے والی کھڑی تھی اور اس کا وہاں پڑا رہنا بدبو اور سخت پریشانی کا سبب بن سکتا تھا ۔ اب اس کے لئے سوا کوئی چارہ نہ رہا تھا کہ وہ اپنے دوست کو خبر کرتی کہ اس کے ساتھ کیا واقعہ پیش آ گیا تھا۔ وہ پاخانے کو واپس اٹھانا چاہتی تھی لیکن یہ فاصلے پر تھا اور اسے اٹھانا ممکن نہ تھا۔ خوش قسمتی سے لیام اس کی مدد کو تیار تھا، اور لڑکی کا بھی کہنا تھا کہ وہ جمناسٹک کی ماہر ہے لہٰذا اگر لیام اسے کھڑکی سے باہر لٹکائے تو وہ اسے اٹھانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
بازار میں شاپنگ کرتی خاتون نے اچانک بچے کو جنم دے دیا، اور پھر اس کے بعد کیا کام کیا؟ دیکھ کر پورے بازار کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔
اب یہاں سے ایک اور مصیبت کا آغاز ہوا جس کا اندازہ ان دونوں کو نہیں تھا۔ لڑکی کھڑکی سے باہر لٹک کر پاخانے کو تو اٹھانے میں کامیاب ہو گئی مگر جب لیام نے اسے واپس کھینچنے کی کوشش کی تو وہ کھڑکی کی سلاخوں میں پھنس کر رہ گئی۔ بہت کوشش کی گئی لیکن اسے نہ نکالا جا سکا۔ جب اسے کھڑکی میں پھنسے 15 منٹ گزر گئے تو بالآخر مجبور ہو کر لیام نے مقامی فائربریگیڈ کو اطلاع کی۔ اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گے اور لڑکی کو کھڑکی سے نکالنے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ خاصی تگ و دو کے بعد لڑکی کو تو نکال لیا گیا لیکن ان کوششوں میں کھڑکی کا ستیا ناس ہو گیا اور خوب تماشہ بھی بن گیا۔
لیام نے اپنی دکھ بھری داستان سوشل میڈیا پر بیان کرتے ہوئے بتایاہے کہ اس نے کبھی تصور بھی نہ کیا تھا کہ رومانوی ملاقات کے لئے جانا اس کے لئے ایسا پریشان کن تجربہ ثابت ہو گا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے اپنی دوست لڑکی سے کوئی شکوہ نہیں ہے کیونکہ وہ بیچاری بہت پریشان ہو گئی تھی اور اسی پریشانی میں وہ سب کچھ ہوتا چلا گیا جو زندگی بھر ایک بھیانک خواب کی طرح ان کا تعاقب کرتا رہے گا۔