میاں بیوی نے نیلامی سے چند ہزار روپے کی پینٹنگ خرید لی، لیکن دراصل یہ کیا چیز تھی؟ پتہ چلا تو خوشی سے نہال ہوگئے، ایک پل میں کروڑوں کے مالک بن گئے کیونکہ یہ پیٹنگ دراصل۔۔۔

میاں بیوی نے نیلامی سے چند ہزار روپے کی پینٹنگ خرید لی، لیکن دراصل یہ کیا چیز ...
میاں بیوی نے نیلامی سے چند ہزار روپے کی پینٹنگ خرید لی، لیکن دراصل یہ کیا چیز تھی؟ پتہ چلا تو خوشی سے نہال ہوگئے، ایک پل میں کروڑوں کے مالک بن گئے کیونکہ یہ پیٹنگ دراصل۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) سچ کہتے ہیں کہ قسمت جب کسی پر مہربان ہو جائے تو مٹی بھی اس کے لئے سونا بن جاتی ہے۔ اس کی ایک حیرتناک مثال وہ برطانوی جوڑا ہے جس نے ایک ’نقلی پینٹنگ‘ انتہائی سستے داموں خریدی، لیکن کئی سال بعد پتا چلا کہ یہ ایک عظیم آسٹریلوی مصور کا اصلی شاہکار ہے، جس کی قیمت کم از کم 10 لاکھ ڈالر(تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔
میل آن لائن کے مطابق زندگی بدل دینے والا یہ ناقابل یقین واقعہ جوناتالی اور روسانہ ناتالی نامی جوڑے کے ساتھ پیش آیا، جنہوں نے سڑک کنارے ایک سٹال سے کئی سال قبل یہ پینٹنگ انتہائی سستے داموں خریدی تھی۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ مشہور مصور ٹام رابرٹس کے مشہور شاہکار ’ریجیکٹڈ‘ (Rejected) کی نقل تھی، مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ نقل نہیں بلکہ وہی اصل شاہکار ہے جسے مصوری کی تاریخ میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

’اس کی یہ چیز دیکھ کر میں دل ہار بیٹھی‘ ایک عام آدمی سے شادی کیلئے تخت و تاج چھوڑ دینے والی شہزادی نے اس تاریخی فیصلے کی وجہ بتادی، دنیا دنگ رہ گئی
جو کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل انہیں مالی مشکلات کا سامنا تھا اور وہ بیٹھے سوچ رہے تھے کہ رقم کہاں سے آئے گی۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے دل میں خیال آیا کہ کاش ان کی خریدی ہوئی پینٹنگ کوئی قیمتی شاہکار ہوتی تو وہ اسے بیچ کر رقم حاصل کر لیتے۔ اگرچہ یہ محض ایک خواب تھا لیکن ان کی اہلیہ کہنے لگیں کہ ان کے پاس موجود پینٹنگ بہت خوبصورت ہے کیوں نہ اسے بیچنے کی کوشش کی جائے، کچھ رقم تو حاصل ہو گی۔ انہوں نے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی ایک نمائش میں اسے فروخت کے لئے پیش کیا لیکن اس کے متعلق اتنے سوالات اٹھائے گئے کہ منتظمین نے تنگ آ کر پینٹنگ انہیں واپس کر دی۔ ان کی پینٹنگ تو نہ بک سکی البتہ اس نمائش میں انہیں کسی نے یہ مشورہ ضرور دیا کہ اس فن پارے کو کسی ماہر کے پاس لے جائیں کیونکہ یہ نقلی نہیں لگتا۔


جو یہ بات سن کر سوچ میں پڑ گئے اور بالآخر فیصلہ کیا کہ وہ اسے بی بی سی کے مشہور پروگرام Fake or Fortune میں لے کر جائیں گے۔ جب یہ تصویر بی بی سی کے ماہرین نے دیکھی تو انہیں فوراً اندازہ ہو گیا یہ کوئی خاص چیز تھی۔ ایک پورا پروگرام اسے فن پارے کے لئے مختص کیا گیا اور آخر کار ماہرین نے اعلان کر دیا کہ یہ ٹام رابرٹس کا اصلی شاہکار ہے، جس کی قیمت کم از کم بھی 10 لاکھ ڈالر ہے۔
جو اور ان کی اہلیہ اس انکشاف پر خوشی سے نہال ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا ایک ایسا خواب حقیقت میں بدل گیا ہے جس کے حقیقت ہونے پر انہیں اب بھی یقین نہیں آ رہا۔ وہ جلد ہی پینٹنگ کی نیلامی کرنے والے ہیں اور اس کے بکنے پر فوری طورپر اپنے لئے نیا گھر خریدیں گے تا کہ ایک نئی اور پرآسائش زندگی کا آغاز کر سکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -