ایک طالبہ نے اہرام مصر سے بھی 10 ہزار سال پرانی ایسی جگہ ڈھونڈ نکالی کہ دیکھ کر پوری دنیا دنگ رہ گئی، آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ۔۔۔
اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں ایک طالبہ نے اتنی قدیم جگہ دریافت کر ڈالی ہے کہ بڑے بڑے ماہرین آثار قدیمہ دنگ رہ گئے ہیں، بلکہ یہ کہا جائے کہ آثار قدیمہ کی تاریخ ہی بدل گئی ہے تو غلط نہ ہو گا۔ برٹش کولمبیا کے علاقے میں دریافت ہونے والی اس جگہ سے اہرام مصر سے بھی 10ہزار سال پرانی انسانی تہذیب کے آثار دریافت ہو گئے ہیں ۔
گرجاگھر کے باہر کھدائی کے دوران زمین سے 1ہزار سال پرانی ایسی چیز دریافت کہ کھدائی کرنے والے مزدور بھی دنگ رہ گئے
یونیورسٹی آف وکٹوریہ کی ریسرچ سٹوڈنٹ الیشیا گووریو نے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 2016ءمیں ایک تاریخی مقام پر کھدائی کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کھدائی کی جگہ سے ملنے والی کچھ قدیم اشیاءکو تجزئیے کے لئے لیبارٹری بھیجا۔ جب ان اشیاءکی کاربن ڈیٹنگ کی گئی تو حیرتناک انکشاف ہوا کہ یہ تقریباً 15000 سال پرانی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غالباً یہاں بسنے والے لوگوں نے ہی شمالی امریکہ کی قدم ترین تہذیب کی بنیاد رکھی۔ ایک نظریے کے مطابق یہ لوگ موجودہ امریکی ریاست الاسکا کی جانب سے ایشیاءسے آئے تھے اور پہلے کینیڈا اور پھر شمالی اور جنوبی امریکہ میں آباد ہوئے۔