”ریحام خان متشدد خاتون ہیں اور عمران خان اتنا ڈرتے تھے کہ۔۔۔“ عارف نظامی نے ریحام خان کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

”ریحام خان متشدد خاتون ہیں اور عمران خان اتنا ڈرتے تھے کہ۔۔۔“ عارف نظامی نے ...
”ریحام خان متشدد خاتون ہیں اور عمران خان اتنا ڈرتے تھے کہ۔۔۔“ عارف نظامی نے ریحام خان کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اور سینئر تجزیہ نگار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ریحام خان بڑی متشدد خاتون ہیں جو اپنے پہلے شوہر پر باقاعدہ تشدد کرتی تھیں اور ان کا بازو

بھی زخمی ہو گیا۔ عمران خان کا معاملہ بھی کچھ اسی قسم کا تھا اور اتنا ڈرتے تھے کہ جب وہ لندن گئیں توتب طلاق بھیجی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ ریحام خان کا پی ٹی آئی خواتین سے متعلق بیان پبلسٹی سٹنٹ کے علاوہ ایک بوکھلاہٹ بھی ہے۔ ریحام خان مجھ پر بہت ’مہربان‘ رہتی ہیں اور اکثر تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں کیونکہ میں نے ان کی سٹوری بریک کی۔
میری ان کے پہلے شوہر سے بھی بات ہوئی اور عمران خان کا سارا معاملہ بھی مجھے معلوم ہے۔ یہ بہت متشدد خاتون ہیں اور پہلے شوہر پر باقاعدہ تشدد کرتی تھیں اور ایک بار پلیٹ پھینکنے سے ان کا بازو بھی زخمی ہو گیا تھا۔ عمران خان کا معاملہ بھی کچھ اسی قسم کا تھا اور وہ کہتے تھے کہ میری زندگی ”نائٹ میئر آن ایلم سٹریٹ“ فلم کی طرح ہے اور اتنا ڈرتے تھے جب وہ لند ن گئیں تو انہیں طلاق بھیجی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
دوسری جانب ایک خاتون کی جانب سے یہ کہا جانا کہ سیاست میں خواتین کا کردار مشکوک ہے ، قابل مذمت ہے۔ میں نے پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں میں بہت سی خواتین دیکھی ہیں جن کے کردار بہت اچھے ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ مخصوص نشستوں پر ایسی خواتین بھی سیاست میں آ گئی ہیں جن کا سیاست کیساتھ کوئی تعلق نہیں تھا لیکن ان کے کردار پر حملہ کرنا ایک خاتون کی طرف سے انتہائی افسوسناک بات ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -