دنیا کی 10 بلند ترین عمارتیں، کن ممالک اور شہروں میں ہیں؟ انتہائی دلچسپ معلومات
دبئی(نیوزڈیسک)آپ نے دنیا بھر میں نئی نئی عمارتوں کے بارے میں تو سن رکھاہوگا۔کبھی یہ ریکارڈ امریکہ کے پاس تھا لیکن پھر دیگر ممالک اس دوڑ میں شامل ہوئے ۔کبھی ملائیشیا توکبھی چین اور کبھی متحدہ عرب امارات اس ریکارڈ کوحاصل کرلیتے ہیں۔آئیے آپ کودنیا بھرمیں 10بلند ترین عمارتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
برج الخلیفہ،دبئی
متحدہ عرب امارات میں واقع اس عمارت کی لمبائی 2716فٹ ہے اور اب تک یہ دنیا کی سب سے بلند عمارت ہے۔
شنگھائی ٹاور، چین
دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت چین کے شہر شنگھائی میں واقع ہے ،اس عمارت کی لمبائی 2073فٹ ہے۔
ابراج البیت ٹاور،سعودی عرب
مکہ المکرمہ میں واقع کی عمارت دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت ہے اور اس کی لمبائی 1971فٹ ہے۔
پینگ انٹرنیشنل فنانس سینٹر،چین
دوسری بلند ترین عمارت کے علاوہ چین کے پاس یہ اعزاز ہے کہ دنیا کی چوتھی بلند ترین عمارت بھی یہیں واقع ہے۔اس کی لمبائی 1965فٹ ہے۔
ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر،امریکہ
امریکی شہر نیویارک میں واقع اس عمارت کی لمبائی 1776فٹ ہے۔دنیا کی پانچویں بلند ترین عمارت میں خاص بات یہ ہے کہ اس کی لمبائی اور امریکہ کی آزادی کا سال بھی ایک ہی ہے۔
سی ٹی ایف فنانس سینٹر،چین
چینی شہر گوانگ زو میں دنیا کی چھٹی بلند ترین عمارت واقع ہے جس کی لمبائی 1739فٹ ہے۔
تائی پائی101،تائیوان
دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی تائیوان میں واقع ہے اوراس کی لمبائی 1671فٹ ہے۔
انٹرنیشنل کامرس سینٹر،ہانک کانگ
1588فٹ لمبی اس عمارت کو دنیا کی آٹھویں بلند ترین عمارت ہونے کا اعزازحاصل ہے۔
پیٹروناس ٹوین ٹاور،ملائیشیائ
دنیا کی نویںبلند ترین عمارت کی لمبائی 1483فٹ ہے اور یہ ملائیشیاءکے شہر کوالالمپور میں واقع ہے۔
زیفنگ ٹاور،چین
چینی شہر نین جینگ میں واقع اس عمارت کی لمبائی 1476فٹ ہے۔