امریکہ کی سب سے بڑی نمائش کے دوران حملہ آور کے خاتون پر چھریوں سے وار لیکن کوئی ایک آدمی بھی مدد کیلئے آگے نہ بڑھا،بے حسی کی وجہ بزدلی نہیں بلکہ۔۔۔
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکاری کی دنیا میں کئی ایسے واقعات ہوچکے ہیں جو اصلی ہوتے تھے مگر دیکھنے والے انہیں بھی ڈرامہ سمجھ کر ہی لطف اندوز ہو رہے ہوتے تھے، ان میں سے کچھ واقعات میں تو اداکار جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔گزشتہ دنوں نیویارک میں ایک بار پھر ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا۔ یہ واقعہ امریکی شہر میامی میں ہونے میں والے آرٹ پرفارمنس فیسٹیول میں پیش آیا۔ واقعے میں ایک نیویارک کی سیوئین ژاﺅ نامی اداکارہ نے اپنی ساتھی اداکارہ کو نقلی کی بجائے اصلی خنجروں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ اس نے ساتھی اداکارہ کے بازو اور گردن پر خنجر سے وار کیے جس سے وہ لہولہان ہو گئی مگر تماشائی اس سارے واقعے کو اداکاری سمجھ کر اس کی داد دیتے رہے اور اداکارہ کے خون کو نقلی خون سمجھتے رہے اور کوئی بھی اسے بچانے کے لیے مدد کو آگے نہ آیا۔
بعد ازاں سیوئین کواقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اداکارہ نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اس خاتون اور دیگر 2افراد کو قتل کرنا چاہتی تھی۔ اس نے کہا کہ ”میں ان تینوں کو خون میں لت پت تڑپتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھی۔“حیران کن بات یہ ہے کہ اس فیسٹیول کی انتظامیہ بھی اس موقع پر موجود تھی اور وہ بھی اس سارے واقعے کو اصلی پرفارمنس سمجھ کر محظوظ ہو رہی تھی۔ انتظامیہ کے رکن ناﺅمی فشر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے دوران ایک نوجوان میرے پاس آیا اور اس نے مجھے بتایا کہ اداکارہ کے بازو اور گردن سے بہنے والا خون اصلی ہے۔ نوجوان کے بتانے پر ہم نے مداخلت کی اور اس کی جان بچائی۔