انٹرنیٹ پر ایک شرمناک حرکت آدمی کو بہت مہنگی پڑی، نوکری گئی، بیوی گئی اور ذہنی توازن بھی گیا، عبرت ناک داستان

انٹرنیٹ پر ایک شرمناک حرکت آدمی کو بہت مہنگی پڑی، نوکری گئی، بیوی گئی اور ...
انٹرنیٹ پر ایک شرمناک حرکت آدمی کو بہت مہنگی پڑی، نوکری گئی، بیوی گئی اور ذہنی توازن بھی گیا، عبرت ناک داستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر فحش ویب سائٹوں میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کو ٹیکنالوجی ماہرین کئی دفعہ خبردار کرچکے ہیں کہ ہیکر ان کی شناخت عام کرکے ان کی زندگی برباد کرسکتے ہیں۔ اس بربادی کی ایک مثال 55 سالہ امریکی دولت مند شخص ڈیوڈ براﺅن بھی ہیں جو کہ ناجائز تعلقات کی مشہور ویب سائٹ ایشلی میڈیسن کے رکن تھے، جس کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیکروں نے ستمبر میں چوری کرنے کے بعد عام کردیا تھا۔ ناجائز مراسم کو فروغ دینے کے لئے بنائی گئی اس ویب سائٹ پر موجود ڈیوڈ براﺅن کی شناخت کیا عام ہوئی، ان کی زندگی میں تو گویا بھونچال آگیا۔

مزید جانئے: وزن کم کرنے کا شوق تو سب کو ہوتا ہے لیکن 16 انچ کی کمر حاصل کرنے کیلئے اس خاتون نے کیا حربہ اپنایا؟ جان کر آپ بھی گھبراجائیں گے
جب ان کے خفیہ کرتوتوں کے چرچے عام ہوئے تو وہ تقریباً 15 ہزار ڈالر ماہانہ کی ملازمت سے فارغ ہوگئے۔ مستقبل کے بارے میں لاحق شدید خدشات نے ان کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کیا اور انہوں نے نیوجرسی میں واقع اپنے ہی گھر کے گیراج کو آگ لگاڈالی۔ کبھی ایک باعزت سکول سپرنٹنڈنٹ کی ملازمت کرنے والے براﺅن کے حالات اس قدر ابتر ہوئے کہ 14 سال سے ان کی شریک سفر رہنے والی مونیکا براﺅن نے بھی طلاق کا مطالبہ کردیا اور اپنے 10 اور 12 سالہ دو بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت کا رخ کرلیا۔
اپنے گھر کے گیراج میں لگائی گئی آگ میں براﺅن نہ صرف زخمی ہوگئے بلکہ اب اس واقعے پر بھی ان کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ براﺅن ایشلی میڈیسن کی ہیکنگ کے بعد برباد ہونے والے واحد شخص نہیں ہیں بلکہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد متعدد لوگ خود کشی بھی کرچکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -