برج خلیفہ سے دوگنا لمبی عمارت بنانے کا اعلان، دنیا کی یہ طویل ترین عمارت کس شہر میں بنے گی؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

برج خلیفہ سے دوگنا لمبی عمارت بنانے کا اعلان، دنیا کی یہ طویل ترین عمارت کس ...
برج خلیفہ سے دوگنا لمبی عمارت بنانے کا اعلان، دنیا کی یہ طویل ترین عمارت کس شہر میں بنے گی؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان نے ٹوکیو میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا اعلان کر دیا ہے جو دنیا کی موجودہ بلندترین عمارت برج الخلیفہ سے دوگنا یعنی 5ہزار577فٹ بلند ہو گی۔ اس کا نام ”سکائی مائیل ٹاور“(Sky Mile Tower) رکھا گیا ہے کیونکہ یہ دنیا کی پہلی عمارت ہو گی جس کی بلندی ایک میل سے زیادہ ہو گی۔ دبئی کے برج الخلیفہ کی بلندی 2ہزار 717فٹ ہے۔ جاپانی ڈویلپرز اس منصوبے کو نیکسٹ ٹوکیو یا مستقبل کا ٹوکیو کی اصطلاح سے تعبیر کر رہے ہیں۔ ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ”دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کا سامنا ہے، یہ عمارت اسی خطرے سے نمٹنے کے پیش نظر بنائی جا رہی ہے۔“سکائی مائیل ٹاور میں کئی شاپنگ سنٹرز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، جم، ہیلتھ کلینک و دیگر سہولیات میسر ہوں گی جن سے بیک وقت 55ہزار لوگ استفادہ کر سکیں گے۔یہ عمارت 6کونوں پر مشتمل ہو گی کیونکہ 6کونوں والی عمارت تیز ہوا کے خلاف مناسب مزاحمت رکھتی ہیں۔
برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق سکائی مائیل ٹاور میں اس طرح کی جدید برقی سیڑھیاں (Elevators) نصب کی جائیں گی جو نہ صرف شہریوں کو عموداً ایک منزل سے دوسری منزل تک لیجانے کا کام کریں گی بلکہ یہ افقی طور پر بھی سفر کریں گی اور لوگوں کو ان کے اپارٹمنٹس کے دروازے تک چھوڑ کے آئیں گی۔ ماہرین تعمیرات نے اس عمارت میں ایک میل اوپر تک پانی پہنچانے کے لیے بھی ایک سپیشل سسٹم ڈیزائن کیا ہے۔ یہ عمارت 2045ء میں مکمل ہو گی اور اس میں 5لاکھ لوگوں کو رہائش کی سہولت میسر آئے گی۔ ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ”یہ عمارت ان لوگوں کے لیے بنائی جا رہی ہے جو ساحل سمندر پر واقع ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث سمندر کی سطح بلند ہونے اور علاقے زیرآب آنے سے خوفزدہ ہیں۔ اس بلندو بالا عمارت میں انہیں رہائش فراہم کی جائے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -