دبئی میں برج خلیفہ کے بعد ایک اور عجوبہ بنانے کا اعلان، ناقابل یقین تفصیلات، شیخ محمد نے دستخط کردئیے

دبئی میں برج خلیفہ کے بعد ایک اور عجوبہ بنانے کا اعلان، ناقابل یقین تفصیلات، ...
دبئی میں برج خلیفہ کے بعد ایک اور عجوبہ بنانے کا اعلان، ناقابل یقین تفصیلات، شیخ محمد نے دستخط کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں برج الخلیفہ کے بعد ایک اور عجوبہ بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ نیا ٹاور معروف پراپرٹی فرم عمارکا منصوبہ ہے جسے دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المختوم نے منظور کر لیا ہے۔ اس ٹاور کا نام اور بلندی کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں لیکن ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ”یہ عمارت اپنے حجم اور بلندی میں دبئی کے برج الخلیفہ اور پیرس کے ایفل ٹاور کے مماثل ہو گی۔“ اس عمارت کا ڈیزائن ہسپانوی کمپنی سانتیاگو کیلاتریوا والز(Santiago Calatrava Valls) نے تیار کیا ہے۔ یہ وہ کمپنی ہے جو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر ٹرانسپورٹیشن حب، شکاگو کے ”دی سپائر ٹاور“ اور ایتھنزمیں اولمپک سپورٹس کمپلیکس جیسی عمارتوں کے ڈیزائن بنا چکی ہے۔
عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق ”عمار“پراپرٹیز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اس عمارت کو براہ راست دبئی کے جزیرے کریک ہاربر سے منسلک کیا جائے گا۔ جزیرے تک پہنچے کے لیے 4.5کلومیٹر طویل راستہ بنایا جائے گا جس پر پیدل جزیرے تک پہنچنا ممکن ہو گا۔ اس راستے پر ریسٹورنٹس، آرام کرنے کی جگہیں و دیگر آسائشیں لوگوں کو بہم پہنچائی جائیں گی۔“ابتدائی طور پر اس منصوبے کو ”دبئی کریک ہاربر“ کا نام دیا جا رہا ہے، یہ 6سکوائر کلومیٹر پر محیط میگا پراجیکٹ ہے جس کا سائز ڈاؤن ٹاؤن دبئی سے 3گنا زیادہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -