واٹس ایپ پر یہ ایک پیغام کھولنا آپ کو زندگی کی اہم ترین چیزوں سے فوری محروم کرسکتا ہے، کبھی غلطی سے بھی۔۔۔

واٹس ایپ پر یہ ایک پیغام کھولنا آپ کو زندگی کی اہم ترین چیزوں سے فوری محروم ...
واٹس ایپ پر یہ ایک پیغام کھولنا آپ کو زندگی کی اہم ترین چیزوں سے فوری محروم کرسکتا ہے، کبھی غلطی سے بھی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) واٹس ایپ پر اگلا میسج کھولنے سے قبل یہ ضرور جان لیجئے کہ کہیں انجانے میں ایسی غلطی نہ ہوجائے کہ آپ لمحوں میں اپنی قیمتی اور ذاتی نوعیت کی معلومات سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔ جرائم پیشہ گروہ واٹس ایپ صارفین کے موبائل فونز تک ناجائز رسائی حاصل کرکے وسیع پیمانے پر وائرس پھیلارہے ہیں اور صارفین کی پرائیویٹ اور قیمتی معلومات چوری کررہے ہیں۔
اخبار دی انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ میسج بظاہر قانون نافذ کرنے والے اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے دکھائی دیتے ہیں لیکن جب انہیں کھولاجاتا ہے تو متعدد اقسام کے وائرس موبائل فون کو جکڑ لیتے ہیں۔ یہ وائرس آپ کی لاگ ان معلومات، بینک تفصیلات، پرائیویٹ تصاویر اور ویڈیوز سمیت ہر قسم کا ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں۔
فی الحال یہ حملے صرف اینڈرائیڈ صارفین کو نشانہ بناتے نظر آرہے ہیں لیکن انفارمیشن سکیورٹی ماہرین نے تمام موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اس خطرے سے آگاہ رہیں۔ کوئی بھی مشکوک میسج، چاہے یہ واٹس ایپ پر ہو یا کہیں اور، اسے ہرگز نہ کھولیں۔ یہ بات بھی دھیان میں رکھیں کہ عموماً یہ وائرس ایسے میسج کی شکل میں بھیجے جارہے ہیں جو بظاہر عام یا آپ کے جاننے والے اور دوستوں کی جانب سے بھیجے گئے دکھائی دیتے ہیں، لہٰذا کسی بھی غیر متوقع یا خلاف معمول نظر آنے والی اٹیچمنٹ کو نہ کھولیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -