وہ پاکستانی نوجوان جو 11 سال تک محفلوں میں رقص کر کے ہر ماہ لاکھوں روپے کماتا تھا لیکن پھر ایک دن ایسا کام ہو گیا کہ نہ صرف یہ کام چھوڑ دیا بلکہ دو لوگوں کو بھی مسلمان کر دیا ،دل کیسے بدلا؟واقعہ جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہو جائے گا

وہ پاکستانی نوجوان جو 11 سال تک محفلوں میں رقص کر کے ہر ماہ لاکھوں روپے کماتا ...
وہ پاکستانی نوجوان جو 11 سال تک محفلوں میں رقص کر کے ہر ماہ لاکھوں روپے کماتا تھا لیکن پھر ایک دن ایسا کام ہو گیا کہ نہ صرف یہ کام چھوڑ دیا بلکہ دو لوگوں کو بھی مسلمان کر دیا ،دل کیسے بدلا؟واقعہ جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )روزنامہ ’’ پاکستان ‘‘ اپنے قارئین اور ناظرین کو ہمیشہ ایسی  شخصیات سے متعارف کرواتا رہتاہے جنہوں نے کوئی منفرد اور اہم کارنامہ سرانجام دیا ہو  ، اس باربھی ہم آپ کو  ایک ایسی شخصیت سے ملوائیں  گے جو  پاکستان کے معروف نعت خوان جنید جمشید شہید  کی طرح شوبز اور گلوکاری کی چکا چوند کو چھوڑ  کر  اللہ کے دین اور تبلیغ اسلام  کا راستہ اختیار کرتے ہوئے آج کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بن گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں اداکاری اور ملک کے معروف سنگرز  عاطف اسلم اور   عینی کے شوز میں میوزک کی تھاپ پر رقص کا جادو جگانے والے عثمان بیگ  نے شوبز کی چکا چوند میں اپنی زندگی کے 11سال گزارنے کے بعد   اپنے چہرے پر  نہ صرف داڑھی سجا لی ہے بلکہ اب  وہ اپنا زیادہ وقت تبیلغ اسلام میں گذارتے ہیں جبکہ انہیں  2 غیر مسلموں کو  اسلام  قبول کرانے  کی سعادت بھی حاصل ہو چکی ہے ۔

’’ پاکستان لائیو سٹریم ‘‘ میں  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عثمان بیگ کا کہناتھا کہ انہو ں نے مجموعی طور  11سال شوبز انڈسٹری میں گذارے  جس میں سے 4سال بطور پروفیشنل کام کیا ،میری زندگی بدلنے میں سب سے بڑا ہاتھ مولانا طارق جمیل کا ہے  جس پر میں اللہ کے بعد ان کا شکر گزار ہوں ۔عثمان بیگ کا کہناتھا کہ ان کی زندگی میں یہ تبدیلی اس وقت آئی جب میں   تبلیغی جماعت کے ساتھ   گیا   ، دوران تبلیغ  میں نے ایک روز 3گھنٹے مسلسل اللہ سے اپنے لیے ہدایت اور سیدھے راستے پر چلنے کی دعا ماگی ،  تین گھنٹوں بعد ہی  اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کرتے ہوئے  دل میں داڑھی رکھنے کی خواہش پیدا کر دی جس کے بعد میں نے داڑھی رکھتے ہوئے  ماضی کے سب کاموں کو چھوڑ دیا ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے دو غیر مسلموں  کو مسلمان کرنے کا شرف حاصل ہوا جن میں سے ایک کا تعلق پاکستان اور دوسرے  کا بھارت سے تھا،  بھارتی شخص فیس بک پر میرا چار سال پرانا دوست تھا ،جب میں نے اپنی داڑھی کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو وہ بہت متاثر ہوا اور اس نے مجھ سے اسلام اور  مسلمانوں کے حوالے سے کئی سوال کیئے ، جس پر میں نے اسے دین اسلام کی تعلیمات اور پیغام  سے متعارف کروایا  تو اس نے بھی مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا اور پھر اسلام قبول کر لیا۔

عثما ن بیگ کا کہناتھا کہ وہ  ماضی میں شادیوں  ،پارٹیز اور کنسرٹس میں پرفارم کرتے تھے ،میں نے عاطف اسلم اور عینی کے ساتھ بھی کئی  کنسرٹس میں رقص کیا ۔گزر بسر کے حوالے سے سوال پر عثمان بیگ کا کہناتھا کہ میں ماضی میں  مختلف شوز  میں پرفارم کر کے  ماہانہ تقریبا دو سے اڑھائی لاکھ روپے کما لیتا تھا لیکن اب میں یہ کام چھوڑ چکا ہوں ،اب میری  کمائی تو  کم ہے لیکن میں اس سے بہت مطمئن ہوں ۔انہو ں نے بتایاکہ وہ دنیا کے مختلف ملکوں سے انتہائی نایاب عطرمنگوا کر  آن لائن فروخت  کرتے ہیں جس سے میری  گزر بسر اچھی ہو جاتی ہے ، میرے  برانڈ کا نام ’کیپس ‘ہے ، میں جو خوشبوئیں فروخت کرتا ہوں ان میں  وہ  عطر بھی شامل ہے جو کہ غلاف کعبہ پر لگایا جاتا  ہے ،اس عطر  کا نام ’عود ‘ ہے ، ایک  معروف سعودی کمپنی یہ عطر غلاف کعبہ پر لگانے کیلئے ہدیہ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس  چھوٹی سی بوتل میں ایک ایسا عطر  بھی  موجود ہے جس کی قیمت تقریبا 70ہزار روپے پاکستانی ہے ، اس  کے علاوہ میں دوسرے ممالک سے انتہائی خوبصورت ٹوپیاں منگوا کر بھی فروخت  کرتا ہوں ۔

ویڈیو دیکھیں: