ویوین رچرڈز نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کو شادی کے بغیرہی ماں بنا دیا،یہ اداکارہ کون تھی اور اب ان کی ناجائز بیٹی کہاں اور کس حال میں ہے ؟حیران کن خبر آگئی

ویوین رچرڈز نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کو شادی کے بغیرہی ماں بنا دیا،یہ ...
ویوین رچرڈز نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کو شادی کے بغیرہی ماں بنا دیا،یہ اداکارہ کون تھی اور اب ان کی ناجائز بیٹی کہاں اور کس حال میں ہے ؟حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز کے آل ٹائم سٹار بلے باز سابق کھلاڑی ویون رچرڈ زجب میدان میں کھیلنے جاتے تھے تو ان کی کارکردگی دیکھ کر نہ صرف ویسٹ انڈیز بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح ان کی تعریف کرتے تھے ۔ویون رچرڈ کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نینہ گپتا بھی ان کے پیار میں دیوانی ہو گئیں اور دونوں ستاروںکے درمیان کچھ عرصہ تک محبت کا یہ سلسلہ جاری رہا اور ان کے ہاں شادی کے بغیر ایک بیٹی کی بھی پیدائش ہوئی ۔


تفصیل کے مطابق 1980کی دہائی میں جب ویون رچرڈ ز بھارت کے دورے پر آئے تو ان کی ملاقات بالی ووڈ اداکارہ نینہ گپتا سے ہوئی جو پہلے ہی ان کے پیار کے جال میں پھنس چکی تھی ،پھر اسی دوران دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ پروان چڑ ھ گیا ۔اس دوران قربت بڑھی تو نینہ گپتا شادی کے بغیر ہی ویون رچرڈز کی بیٹی کی ماں بن گئیں لیکن پھر بھی ویون رچرڈز نے نینہ گپتا سے شادی نہیں کی ۔

نینہ گپتا نے اکیلے ہی اپنی بیٹی کی پرورش کی ،اب ان دونوں کی بیٹی مسبا گپتا کی عمر 26سال ہے جو پیشے سے فیشن ڈیزائنر ہے ۔بعد ازاں نینہ گپتا نے خفیہ طور پر امریکہ میں ایک بھارتی شخص سے شادی کرلی تھی جو پیشے کے اعتبار سے چارٹر اکاﺅنٹنٹ تھا ۔واضح رہے کہ نینہ گپتا نے بہت سے مشہور فلموں میں کام کیا جن میں کھل نائیک،مرزا غالب،سورگ ،منڈی اور عشق شامل ہیں ۔

مزید خبریں :’میں حاملہ ہوگئی ہوں لیکن ڈر لگ رہا ہے اپنے شوہر کو کیسے بتاﺅں کیونکہ۔۔۔‘ بیگم نے اپنے ہی شوہر کو غلطی سے ایسا ٹیکسٹ میسج بھیج دیا کہ پڑھتے ہی آدمی کو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -