مائیکل جیکسن کی پراسرار موت تو آپ کو یاد ہوگی لیکن اب موت سے پہلے ان کی جانب سے لکھا گیا خفیہ خط سامنے آگیا، اس میں اپنی موت کے بارے میں کیا لکھا تھا؟ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

مائیکل جیکسن کی پراسرار موت تو آپ کو یاد ہوگی لیکن اب موت سے پہلے ان کی جانب ...
مائیکل جیکسن کی پراسرار موت تو آپ کو یاد ہوگی لیکن اب موت سے پہلے ان کی جانب سے لکھا گیا خفیہ خط سامنے آگیا، اس میں اپنی موت کے بارے میں کیا لکھا تھا؟ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کا 2009ءمیں انتقال ہوا اور منشیات کی زیادتی ان کی موت کی وجہ بتائی گئی لیکن ایسی افواہیں گردش میں رہیں کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ ان کی بیٹی پیرس جیکسن اور بہن لاٹویا کا بھی یہی ماننا ہے کہ مائیکل جیکسن کی موت طبعی یا حادثاتی نہیں بلکہ یہ ایک قتل ہے۔ اب مائیکل جیکسن کے اپنی موت سے قبل اپنے دوست کو لکھے گئے ایسے خط منظرعام پر آ گئے ہیں جن سے ان کے قتل کی افواہوں کو تقویت مل گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن نے یہ خط اپنے جرمن بزنس مین دوست مائیکل جیکب شیگن کو لکھے تھے۔ ان میں اس نے جیکب کو لکھا تھا کہ ”میں خوفزدہ ہوں کیونکہ وہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔“

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا
34سالہ جیکب نے یہ انکشافات ایک آسٹریلوی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ”اپنی موت سے قبل چند ہفتوں میں مائیکل جیکسن نے مجھے 13پیغامات بھیجے جس میں اس نے اپنی زندگی کو لاحق خطرے کا اظہار کیا۔ مائیکل جیکسن جب لاس ویگاس میں کسی جگہ چھپ کر رہ رہا تھا، وہاں سے اس نے مجھے فون کال بھی کی تھی اور روتے ہوئے بتایا تھا کہ میری زندگی کو خطرہ ہے۔وہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔اس کال کے بعد میں لاس ویگاس میں اس کے پاس گیا جہاں اس نے مجھے یہ خط دیئے۔“


جیکب نے مزید بتایا کہ ”ملاقات میں مائیکل نے یہ واضح نہیں کیا کہ کون لوگ اسے قتل کرنا چاہتے تھے لیکن بعض خطوط سے واضح ہوتا ہے کہ مائیکل جیکسن کا اشارہ کنسرٹ پروموٹرزاے ای جی کی طرف تھا۔ اے ای جی ہی لندن میں ان کے کنسرٹ کا انعقاد کر رہی تھی جس میں انہیں پرفارم کرنا تھا لیکن اس سے چند دن قبل ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔ایک خط میں لکھا ہے کہ ’اے ای جی مجھ پر بہت زیادہ دباﺅ ڈال رہی ہے۔ میں اپنی زندگی کے حوالے سے بہت خوفزدہ ہوں۔‘ “واضح رہے کہ جیکب اور مائیکل جیکسن 20سال تک گہرے دوست رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -