’سائنسدانوں کو سورج میں سوراخ مل گیا جس کی وجہ سے اب زمین پر یہ انتہائی خطرناک کام ہونے والا ہے‘ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر، انتہائی پریشان کن وارننگ جاری کردی گئی

’سائنسدانوں کو سورج میں سوراخ مل گیا جس کی وجہ سے اب زمین پر یہ انتہائی ...
’سائنسدانوں کو سورج میں سوراخ مل گیا جس کی وجہ سے اب زمین پر یہ انتہائی خطرناک کام ہونے والا ہے‘ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر، انتہائی پریشان کن وارننگ جاری کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سورج کی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو پہلے بھی زمین پر ممکنہ تباہی سے جوڑا جاتا رہا ہے اور اب امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنسدانوں نے بھی اس حوالے سے ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے سائنسدانوں نے سورج میں ایک سوراخ کا سراغ لگا لیا ہے جس کا سائز ہماری زمین سے 50گنا بڑا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’اس سوراخ سے شمسی تابکاری ہوائیں زمین کی طرف خارج ہو رہی ہیں جو زمین پر بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہیں۔“

’جون کی اس تاریخ کو زوردار زلزلے آئیں گے اور دنیا تباہ ہوجائے گی‘انتہائی خوفناک پیشنگوئی سامنے آگئی
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے جریدے Collective evolutionمیں شائع ہونے والے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ ”یہ شمسی تابکاری ہوائیں زمین کے لیے فائدہ مند بھی ہیں لیکن ان کے منفی اثرات بھی ہیں۔ اگر ان ہواﺅں میں اضافہ ہو گیا تو یہ ہماری زمین کی ٹیکنالوجی کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گی۔ اس سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کا خاتمہ ہو جائے گا اورزمین کا تمام نظام درہم برہم ہو کر انسانیت کو تباہی سے دوچار کر دے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -