لڑکی نے 21 سال قبل خالی بوتل میں پیغام لکھ کر سمندر میں پھینک دیا، دو دہائیوں بعد اب اس کا کہاں سے اور کیا جواب آگیا؟ ایسا واقعہ کہ پوری دنیا کے لوگوں کو حیران کردیا

لڑکی نے 21 سال قبل خالی بوتل میں پیغام لکھ کر سمندر میں پھینک دیا، دو دہائیوں ...
لڑکی نے 21 سال قبل خالی بوتل میں پیغام لکھ کر سمندر میں پھینک دیا، دو دہائیوں بعد اب اس کا کہاں سے اور کیا جواب آگیا؟ ایسا واقعہ کہ پوری دنیا کے لوگوں کو حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ساحل پر ایک 8سالہ لڑکی نے 1995ءمیں ایک خط لکھ کر بوتل میں ڈالا اور بوتل سمندر کی نذر کر دی۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ گزشتہ دنوں 21سال بعد وہ خط واپس اس لڑکی کے پاس پہنچ گیا ہے، جو اب 29 سال کی ہو چکی ہے اور ایک بچے کی ماں بھی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا نام کورٹنی سٹیونسن ہے۔ اس نے 1995ءمیں پکٹن کے ساحل سے یہ خط بوتل میں ڈال کر سمندر میں پھینکا تھا۔ خط میں اس نے اپنا نام، پتہ، فون نمبر و دیگر تمام تفصیلات درج کی تھیں اور لکھا تھا کہ جب کبھی یہ خط جس شخص کو بھی ملے وہ اس فون نمبر پر مجھ سے رابطہ کرے۔

گزشتہ دنوں 21سال بعد پکٹن کے ساحل سے 830کلومیٹر دور کیتھم جزیرے پر یہ خط رچرڈ گومز نامی ایک شخص کے ہاتھ لگ گیا۔ خط انتہائی خستہ حالت میں تھا اور اسے بوتل سے نکالنا مشکل تھا ورنہ وہ پھٹ جاتا۔ چنانچہ رچرڈ نے بوتل کاٹ کر خط نکالا اور اس پر درج فون نمبر پر رابطہ کیا لیکن نمبر بند تھا۔ پھر رچرڈ کی بیٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے کورٹنی کو ڈھونڈ نکالا۔ کورٹنی یہ جان کر انتہائی خوش تھی کہ اس کا اتنا عرصہ قبل سمندر میں پھینکا گیا خط بالآخر مل گیا ہے۔ رچرڈ نے اس خط کو لیمینیشن کروا کر کورٹنی کو واپس بھیج دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -